ضلع مهمند ۔۔۔ پاکستان سپورٹس فیسٹیول ضلع مہمند میں پہلے مرحلے کا آغاز
مهمند ایف سی نارتھ ضلعی انتظامیہ مہمند رائفلز اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ضلع مہمند کے باہم نوجوانوں کے لئے مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں حصہ لینے کے لئے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں
اور ضلع مہمند میں پاکستان سپورٹس کے پہلے مرحلے کا آغاز ہو چکا ہے۔ اس کا پہلا مرحلہ انٹرا تحصیل لیول کا ہے، ضلع مہمند کی تمام آٹھ تحصیلوں میں یہ مقابلے 27 فروری سے 8 مارچ تک جاری ہونگے
اور ضلعی سطح پر مقابلوں کا آغاز 15 اپریل سے 25 اپریل تک مہمند کرکٹ گراؤنڈ میں رنگا رنگ تقریب سے ہوگا جس میں تمام تحصیلوں کی ونر ٹیمیں شامل ہوں گی یہ دوسرا مرحلہ 15 اپریل سے 25 اپریل تک جاری رہے گا
اس موقع پر ایڈنشنل اسسٹنٹ کمشنر سکندر حیات کا کہنا تھا کہ سپورٹس فیسٹیول کمانڈنٹ مہمند رائفلز اور ڈی سی مہمند کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ضلع مہمند کے نوجوانوں کے لئے یہ سپورٹس فیسٹیول منعقد ہورہا ہے
جو ان کے لئے ایک تحفہ ہے اس میں کرکٹ فٹ بال والی بال کے علاوہ سائیکل ریس کا بھی انعقاد کیا جائے گا اور آخر میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوگی جس میں تمام و نرز کھلاڑیوں کو بیش بہا انعامات سے نوازا جائے گا
انہوں نے کہا کہ اس فیسٹیول سے ہمیں بہترین ٹیلنٹ تلاش کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہو گی اور دنیا کو امن کا پیغام بھی جائے گا۔