سندھ گیمز ; ڈوج بال بوائز اینڈ گرلز ایونٹ کراچی ہیروز کے نام

 

سندھ گیمز:ڈوج بال بوائز اینڈ گرلز ایونٹ کراچی ہیروز کے نام
مہمان خصوصی ڈائرکٹر الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کاشان اقبال نے ٹرافی دیں اور میڈلز پہنائے

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ گیمزکے ڈوج بال ایونٹ میں کراچی نے بوائز اور گرلز مقابلے جیت کر اپنی برتری ثابت کر دی،بے نظیر آباد نے دونوں کیٹیگریز میں سلور میڈل حاصل کیا۔

الفا کالج پی ای سی ایچ ایس کے شاندار اسپورٹس ایرینا میں منعقدہ سندھ گیمز ڈوج بال ایونٹ کی اختتامی تقریب میں ڈائرکٹر الفا ایجوکیشن نیٹ ورک کاشان اقبال مہمان خصوصی تھے

جبکہ اس موقع پرسندھ ڈوج بال ایسوسی ایشن کے صدر امتیاز شیخ،سیکریٹری عابد نعیم،حق نواز،الفا کالج کے کوآرڈی نیٹرماجد رسول،خالد شاہ،

شاہد علی جعفری،نجمہ غیاث اور دیگر بھی موجود تھے۔مہمان خصوصی کا کہنا تھا کہ ڈوج بال خوب صورت کھیل ہے،الفا ایجوکیشن نیٹ ورک اسکول اور کالجز اسپورٹس میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے،

ہماری اسپورٹس کی ٹیمیں ایونٹس میں نا صرف متواتر شرکت کرتی ہیں بلکہ فاتح اور رنر اپ بنتی ہیں،ہمارا مقصد تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل اور دیگر غیر نصابی سرگرمیوں کو آج کے طلبا میں فروغ دینا اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہے،

ہمیں فخر ہے کہ ہمارا ادارہ الفا ایجوکیشن نیٹ ورک اس میں کامیابی حاصل کر رہا ہے،سندھ گیمز کے ڈوج بال ایونٹ کا یہاں منعقد ہونا بھی اس بات کی دلیل ہے،انہوں نے فاتح ٹیموں کو مبارک باد بھی پیش کی۔

بعد ازاں انہوں نے امتیاز شیخ کے ساتھ فاتح اور رنر اپ ٹیموں میں ٹرافی تقسیم کیں اور کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے۔ بوائز کے فائنل میں کراچی نے بے نظیر آباد کو 3-1سے اور گرلز کے فائنل میں بھی کراچی نے بے نظیر آباد کو 3-0سے شکست دے کر گولڈ میڈل جیتا،

بے نظیر آباد نے دونوں کیٹیگریز میں سلور میڈل حاصل کیا،بوائز میں حیدرآباد اور گرلز میں سکھر ڈویژن نے برانز میڈل جیتا۔اس سے قبل بوائزمقابلوں کے سیمی فائنل میں کراچی نے میر پور خاص اوربے نظیر آباد نے حیدرآباد کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔

گرلز مقابلوں میں کراچی نے سکھر اور بے نظیر آبادنے میر پور خاص نے سکھرکو شکست دے کر فائنل کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔

error: Content is protected !!