پاکستان کے کھلاڑیوں نے ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2023 میں 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے۔

 

پاکستان کے کھلاڑیوں نے ورلڈ مکسڈ مارشل آرٹس چیمپئن شپ 2023 میں 2 کانسی کے تمغے اپنے نام کرلئے۔

ورلڈ ایم ایم چیمپین شپ 7 سے 10 دسمبر 2023 کو بنکاک، تھائی لینڈ میں منعقد ہوئی۔

 

پاکستانی ایتھلیٹس عاصم خان نے 56.7 کے جی اور شاہ زیب خان نے 83.9 نے پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔

یاد رہے پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مکسڈ مارشل آرٹس سپورٹس میں پاکستان نے ورلڈ چیمپئن شپ دو کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ اس چیمپئن شپ میں 38 ممالک نے حصہ لیا۔

صدر پاکستان مکسڈ مارشل آرٹس فیڈریشن ذوالفقار علی نے نوجوان ٹیم کو ملک کے لیے تمغے جیتنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے مستقبل کے مقابلوں کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ نوجوان کھلاڑی مستقبل میں بھی قوم کا سر فخر سے بلند کریں گے۔

 

 

error: Content is protected !!