دیگر سپورٹسفٹ بالمضامین

پاکستانی فٹبال کی تباہی کب شروع ہوئی؟ تحریر ؛ نثار احمد

فٹبال کی تباہی اس وقت شروع ہوا جب فیفا نے پاکستان کی فٹ بال تنظیم کو معطل کرکے فٹبال جیسے پاپولر کھیل کو ملک میں مذید تنزلی کا شکار بنایا تھا۔

(اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد)

واضح رہے فیفا نے دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال کو معطل کیا تھا قبل ازیں2017 میں پاکستان کو پہلی مرتبہ معطلی کا سامنا کرنا پڑا تھا، فیفا نے پابندی کے ساتھ ہی پاکستان کو فنڈز کی فراہمی بھی روک دی تھی

پابندی کے سبب پاکستان انٹرنیشنل مقابلوں میں شرکت نہیں کرسکا معطلی پی ایف ایف معاملات میں بیرونی مداخلت پر ہوئی حالانکہ فیفا کی طرف سے عائد پابندی پاکستان فٹ بال فیڈریشن نارملائزیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک معطل کیا گیا تھا

اور یہ معطلی فٹ بال فیڈریشن کی انتظامی تاریخ کا سیاہ ترین دن میں شمار رہے گا فٹبال کے کرتا دھرتا اس کھیل کا مقدر تو سنوار نہ سکے لیکن باہمی اختلافات اور عہدوں کی لڑائی میں فٹ بال کا جنازہ نکال دیا

ملکی سطح پر فٹبال کے ان لڑائی ذاتی جھگڑوں ذاتی اختلافات صوبہ بلوچستان پر گہری اثر چھوڑ گیا جس سے بلوچستان میں فٹبال کے بے پناہ ٹیلنٹ کو نکھارنے کے بجائے مذید نقصان کی طرف لے گیا

حالانکہ فٹبال بلوچستان کے نوجوانوں کا مقبول ترین کھیل ہے لیکن بلوچستان میں بے پناہ ٹیلنٹ کے باوجود اس کھیل کو وہ مقبولیت نہیں مل پائی جس کا حقدار یہ کھیل ہے۔ اگر ملکی سطح پر دیکھا جائے

تو فٹبال بلوچستان کے مکران ڈویژن اور سندھ کی سیاہ فام فورس فٹ بال کی فطری طاقت ہے جو قدرت کی طرف سے پاکستان کو حاصل ہے

مگر قدرت کی اس خوبصورت تحفہ کو فٹبال کے اندر چھپے کچھ مفاد پرست ٹولے نے تہس نہس کردیا جو قدرت کے اس حاصل کردہ تحفے کی قدر کرنی چاہیے تھا مگر وہ نہیں ہوسکا

بلوچستان میں فٹبال کے تباہی کے ذمہ دار وہ طبقہ ہے جو اس اہم کھیل کو اپنا ذاتی خواہشات اور مفادات کی خاطر اپنے مریضانہ ذہن، اقربہ پروری، دوست نوازی اور گروہ بندی کے بھینٹ چڑھا دیا ہے

ایک حقیقت یہ بھی ہے کہ فٹ بال سے ہر حکومت نے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا، بیورو کریسی اور ایک مخصوص طبقہ کرکٹ سے عہد وفا نبھاتے رہا دوسرے عوامی کھیل نظر انداز کیے گئے،

وفاقی و مقامی حکومتوں نے اپنی ترجیحات میں کبھی فٹ بال کو شامل نہیں کیا۔جس سے بلوچستان میں فٹبال کو فروغ ملتا اور فٹبال مذید نقصان سے بچ جاتا مگر فٹبال کے حوالے سے صوبے میں مثبت تبدیلی رونما نہیں ہوا

جس فٹبال کے نوجوان کھلاڑیوں کا خوبصورت خواہشات کا گلہ گھونٹا گیا جو فٹبال کا شیدائی تھا اور بلوچستان کے فٹبال میں ٹیلنٹ آگے آنے کے بجائے فٹبال کا مستقبل مزید تاریک کردیا گیا

میرا فٹبال کے خدمت اور بہتری کے دعوئے داروں سے اپیل ہے کہ آپ واقعی فٹبال کا خدمت کرنا چاہتے ہو تو بلوچستان میں ایک بار فٹبال کے کھیل میں نکھار اور اس میں بہتری آجائے

تو سب سے پہلے بلوچستان میں ہر ضلعی سطح پر فٹبال گروپس کو ختم کرنا لازمی امر ہو اور اپنے باہمی اختلافات اور عہدوں کے ذاتی مفادات کو بالائے طاق رکھ ایک بہترین مثبت سوچ کے ساتھ ایک ایسا سیٹ اپ کو آگے لایا جائے جو صوبے میں فٹبال کی ترقی کیلئے اقدامات کرے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!