خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ نوجوانوں طلباء وطالبات کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ بحر کرم
پشاور ; خیبرپختونخوا سٹوڈنٹس اولمپکس ایسوسی ایشن کے صدر بحر کرم نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کے ٹیلنٹ کی کمی نہیں بلکہ نوجوانوں طلباء وطالبات کو سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نےگزشتہ روز پشاور میں خیبرپختونخوا سٹوڈنٹس اولمپکس ایسوسی ایشن کی جنرل کونسل کے اجلاس پشاور میں کیا۔
پاکستان سٹوڈنٹس اولمپکس فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں، سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد، کراچی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے عظمت پاشا نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر بحرکرم نے اعلان کیا کہ کے پی سٹوڈنٹس اولمپک گیمز پشاور میں اکتوبر میں منعقد کرائیں گے
جس میں گیمز کی تعداد کا فیصلہ ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں ہوگا جس کا مقصد تعلیمی اداروں کے مختلف ایج کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو آگے آنے کے مواقع فراہم کرنا ہیں،
انہوں نے اجلاس میں شرکت پر پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک فیڈریشن کے صدر مقبول آرائیں اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اپنی اور کابینہ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
اس موقع پر صدر فیڈریشن مقبول آرائیں نے صدر کے پی سٹوڈنٹس اولمپکس ایسوسی ایشن بحرکرم کو روایتی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔ ڈائریکٹر سپورٹس بحرکرم نے صدر فیڈریشن مقبول آرائیں کو شیلڈ پیش کی۔
صدر فیڈریشن مقبول آرائیں نے کہا کہ مل کر طلباءکو گیمز میں آگے لانا ہے تا کہ ہم اولمپکس مقابلوں میں میڈل حاصل کرسکیں‘ انہوں نے کہا کہ ایشین سٹوڈنٹس اولمپک گیمز 2025 میں کراچی میں کرائیں گے۔
بحرین میں ہونیوالے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس گیمز میں ہمارا دستہ شرکت کررہا ہے۔ اس سے قبل اسلام آباد میں کامیابی کیساتھ سٹوڈنٹس اولمپک گیمز کرائیں جس میں کے پی کے طلباء نے بڑی تعدادمیں شرکت کی ٹیلنٹ کی کمی نہیں مواقع دینے کی ضرورت ہے۔
سٹوڈنٹس کو آگے آنے کیلئے پلیٹ فارم فراہم کیا ہے۔ 21 ستمبر سے سٹوڈنٹس گیمز مختلف کیٹگریز میں کرائیں گے، نیشنل سکولز گیمز کی منصوبہ بندی کررہے ہیں جو یکم سے پانچ فروری 2025 میں ہوں گی،
انڈر10 سے انڈر25 تک کے کھلاڑیوں کو ڈسٹرکٹس، صوبائی، نیشنل اور انٹرنیشنل سطح پر مقابلوں کے مواقع فراہم کررہے ہیں اور حکومت بھی بھرپور سپورٹ کررہی ہے۔
اجلاس میں سپورٹس آرگنائزر وصال محمد خان، ڈپٹی ڈائریکٹر یوتھ ارشد حسین، انور رشید، ہدایت اللہ، محمد عاصم، تاج محمد، ڈائریکٹر سپورٹس پشاور تعلیمی بورڈ منظر خان، اصغر خان آفریدی،
مس لیلیٰ، ہدایت اللہ، ڈائریکٹر سپورٹس شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی ماریہ ثمین، سجاد خان اور دیگر شرکا ء موجود تھے۔