حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں منعقدہ سمر سپورٹس ٹریننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا،
پشاور(سپورٹس رپورٹر) حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں سمر سپورٹس ٹرننگ کیمپ اختتام پذیر ہوگیا ، سمر کیمپ میں کراٹے ، آرچری ، سوئمنگ سمیت دیگر کھیلوںکے مقابلوں میں بچوں اور بچیوں نے بھر پور حصہ لیا۔
اختتامی تقریب میںصوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر اور پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈیافتہ انٹر نیشنل کراٹے کھلاڑی و کوچ خالد نوراورحیات آباد سپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر عابد آفریدی مہمانان خصوصی تھے ،
انکے ہمراہ کراٹے کوچ جمال آفریدی، عامر خان، آرچری کوچ نواب خان سمیت بڑی تعدادمیں بچوں کے والدین بھی موجود تھے ، جنہوںنے کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس دیئے ۔
حیات آباد سپورٹس کمپلیکس پشاور میں قائم کراٹے اکیڈمی ،آرچری اکیڈمی اور سوئمنگ سوئمنگ اکیڈمی میں زیر تربیت بچے وبچیوں کے مابین ہر سال کی طرح امسال بھی سمر سپورٹس ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیاگیا،
ایک ماہ تک جاری رہنے والے سمر کیمپ میں کھلاڑیوں کے مابین مقابلے بھی منعقد کیے گئے ۔کراٹے کے مقابلے میں عبدالواسع خان نے پہلی،
ولید نے دوسری اور سید محمد ہاشم حسیم علی شاہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،خواتین کٹیگری میں حنیفہ سید پہلے نمبر پر رہی،جبکہ انیزہ سید دوسری اور بریرہ تیسری نمبر پررہی۔
آرچری کے مقابلوں میںعبدالرافع خان نے گولڈ ،محمد عفان نے سلور اور طیب نے براﺅنز میڈل جیتا،خواتین کٹیگری میں آئیزہ خان نے سونے،لبابہ نے چاندی اور ذارانے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا ،
اسی طرح سوئمنگ کے ایونٹ میں عبدالرافع خان نے پہلی،مبشر نے دوسری اور طیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی ، خواتین کے مقابلوں میں سینہ نے گولڈ،آنشہ نے سلور اور ذارانے براﺅنز میڈل جیتا ۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرائڈ آف پرفارمنس انٹر نیشنل کراٹے کھلاڑی وکوچ خالدنور نے کہاکہ آج اتنی بڑی تعدادمیں بچوں کو کراٹے ٹریننگ لیتے ہوئے دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ،
ان بچوں نے بہترین اندازمیں پرفارمنس دکھائی ،انشاءاللہ یہی بچے ایک دن بڑے سٹارز بن کر قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حیات آبا دسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹر عابد آفریدی نے کہاکہ سپورٹس کمپلیکس میں سپورٹس ٹریننگ لینے والے بچوں اور ممبران کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں،جس سے بچوں کی کارکردگی میں واضح بہتری آئی ہے۔