چھٹا پاکستان انٹرنیشنل ویٹرنز فٹبال میلہ 14 اگست سے شروع ہو گا

چھٹاپاکستان انٹرنیشنل ویٹرنز فٹبال میلہ 14 اگست سے شروع ہو گا

پاکستان بھر سے نو بہترین ویٹرنز ٹیمیں شرکت کر رہیں ہیں

تمام میچز فلڈ لائٹ میں ہوں گے فائنل 18 اگست کو ہو گا۔

اگلے سال پاکستان ویٹرنز ٹیم انٹرنیشنل ویٹرنز چیمپئن شپ میں شرکت کرے گی۔

انٹرنیشنل فیڈریشن سے الحاق کا پراسس شروع کر دیا ہے۔

پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلۓ میاں عباس دن رات ایک کیۓ ہوۓ ہیں

ان کی محنت ایک دن ضرور رنگ لاۓ گی۔سردار نوید حیدر

پاکستان انٹرنیشنل ویٹرنز ایسوسی ایشن کے چئیرمین میاں عباس،

صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر،غلام سرور ٹیڈی،محمد امتیاز کی پریس کانفرنس

لاہور( رپورٹ۔ محمد اقبال ہارپر)

پاکستان انٹرنیشنل ویٹرنز ایسوسی ایشنز کے زیر اہتمام جشن آزادی کے موقع پرچھٹا پاکستان انٹرنیشنل فٹبال میلہ 14 اگست سے جلو پارک فٹبال گراونڈ میں شروع ہو رہا ہے جبکہ فائنل 18 اگست کو کھیلا جاۓ گا۔

تمام میچز فلڈلائٹ میں منعقد ہوں گا اس کا اعلان چیئرمین پاکستان انٹرنیشنل ویٹرنز ایسوسی ایشن میاں عباس، صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر، سابق کپتان پاکستان فٹبال ٹیم غلام سرور ٹیڈی،

سابق انٹرنیشنل پلیئر محمد امتیاز نے ہوٹل تھری ٹری گلبرگ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا۔ مزید تفصیلات بتاتے ہوۓ انہوں نے کہا کہ میچز شام 7 بجے شروع ہوا کریں گے۔

فٹبال میلہ میں پاکستان بھر سے نو بہترین ویٹرنز ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ پورے پاکستان میں ڈسٹرکٹس اور شہر کی سطح ہر ویٹرنز ٹیمیں بن رہی ہیں

تقریبا 400 کے قریب ٹیمیں اگلے سال تک تیار ہو جائیں اس کے علاوہ ہم نے ویمن ویٹرنز ٹیموں کی تیاری کیلۓ بھی کام شروع کر دیا ہے 14 اگست کو فٹبال میلہ کا آغاذ ویمن ویٹرنز کے نمائشی میچ سے ہو گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اگلے سال انشاءاللہ پاکستان کی ویٹرنز ٹیم انٹرنیشنل ویٹرنز فٹبال چیمپئین شپ میں شرکت کرے گی اس کے علاوہ انٹرنیشنل ویٹرنز فٹبال فیڈریشن کے ساتھ الحاق کا پراسس بھی شروع کر دیا گیا۔

پاکستان انٹرنیشنل ویٹرنز ایسوسی ایشن کا مقصد جو سابق انٹرنیشنل کھلاڑی کھیل سے دور ہو گۓ تھے ان کو دوبارہ کھیل میں ان کرنا ہے۔

صدر پنجاب فٹبال ایسوسی ایشن سردار نوید حیدر نے بتایا کہ پی ایف ایف نارملائزیشن کمیٹی نے جو ڈسٹرکٹس کے الیکشن کرواۓ ہیں وہ غیر قانونی ہیں ان کو کوڈ آف کنڈکٹ کا نوٹس دیا ہوا ہے۔

سردار نوید حیدر نےکہا کہ میاں عباس پاکستان میں فٹبال کے فروغ کیلۓ دن رات ایک کیۓ ہوۓ ہیں ان کی محنت ایک دن ضرور رنگ لاۓ گی ہم ان کے ساتھ ہیں۔

اس کے علاوہ میڈیا نےبھی ہمیشہ ساتھ دیا ہے کھیلوں کے فروغ میں میڈیا کا کردار ناقابل فراموش ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport