خواتین نیشنل ٹاگ اف وار چیمپین شپ میں آرمی نے پہلی وابڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی

پہلی خواتین نیشنل ٹاگ اف وار چیمپین شپ میں آرمی نے پہلی وابڈا نے دوسری جبکہ ایچ ای سی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مہمان خصوصی چیئرمین آباد آصف سم سم نے انعامات تقسیم کیے۔

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن کے زیر انتظام پہلی خواتین نیشنل ٹگ آف وار چیمپین شپ کا انقعاد کیا گیا۔ چیمپین شپ میں چھ ٹیموں نے شرکت کی چیمپین شپ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلی گئی۔

چیمپین شپ کی فاتح آرمی نے فائنل میں واپڈا کو ہرایا اور پہلی پوزیشن پر اپنا قبضہ جمایا۔ واپڈا نے دوسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایچ ای سی نے سندھ کو ہرا کر تیسری پوزیشن حاصل کی اور سندھ کی ٹیم چوتھی پوزیشن پر آئی۔

مہمان خصوصی آصف سم سم نے کھلاڑیوں سے اپنے خطاب میں سندھ ٹیک اف وار ایسوسی ایشن کو شاندار چیمپین شپ منعقد کرانے پر مبارکباد پیش کی اور اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا

انہوں نے آئندہ چیمپین شپ اسپانسر کرنے کا اعلان بھی کیا۔ سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت نے اپنے خطاب میں کہا کہ سندھ ٹگ اف وار ایسوسی ایشن نے پہلی خواتین ٹگ آف وار نیشنل چیمپئن شپ کروا کہ خواتین کو بھی اس کھیل کی جانب راغب کیا۔

سندھ ٹگ اف وار ایسوسی ایشن کے صدر گلفراز احمد خان نے کہا کہ ہم نے خواتین چیمپین شپ کروا کے بچیوں کے روزگار کے مواقع اور نیشنل گیمز میں گرلز ٹگ اف وار کی شمولیت کو یقینی بنا دیا ہے۔

انشاءاللہ خواتین کی ٹگ اف وار ٹیمیں نیشنل گیمز میں بھی شامل ہوں گی۔سیکرٹری سندھ ٹگ آف وار ایسوسی ایشن جاوید اقبال بیگ کی بے انتہا محنت رنگ لے کے آئی ہے اب ٹگ آف وار کا کھیل اسکول،

کالج اور یونیورسٹی کی سطح پر ہر جگہ کھیلا جارہا ہے۔ آخر میں مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ڈاکٹر فرحان عیسی، خالد رحمانی، عبدالحمید غلام یاسین،

حاجی غلام محمد، رفعت جہاں، ماجدہ حمید، اکبر علی قائم خانی، محمد کلیم خان، انور فاروقی، گلفراز احمد خان، محسن علی خان اور فیڈریشن کے سیکرٹری جمیل رانہ سجاد احمد سندھ اورپک کے سیکرٹری احمد علی راجپوت، چوہری تنویر،

ارشد راجہ، عبدالحمید، عبدالرحمن، محمد ندیم، نصرت حسین، سندھ آرم ریسلنگ کے سیکرٹری کاشف احمد فاروقی، حمیرہ صدیقی، خالدہ ناز، سید علی عباس، سعید رانہ، بنفشہ خان، صوبیہ،

کلیم اعوان، ظاہر توصیف احمد، جنید احمد، اور ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفسر، ایسٹ محمد اسماعیل بھی موجود تھے۔

error: Content is protected !!