ویسٹ انڈیز نے دوسرے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقا کو شکست دیدی

 ویسٹ انڈیز نے جنوبی افریقہ کو دوسرے ٹی ٹونٹی میں 30 رنز سے شکست دے کر

تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

برائن لارا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز سکور کیے ۔cr

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ کپتان روومن پاول 35، شرفین ردرفورڈ 29، ایلک ایتھاناز 28، نکلس پورَن 19 اور روسٹن چیز 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

روماریو شیفرڈ 9 اور عقیل حسین 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ۔جنوبی افریقہ کی جانب سے لِزڈ ولیم نے 3، پیٹرک کروگر نے 2 اور اوٹنیل بارٹمین نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم 19.4 اوورز میں 149 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ پروٹیز کی جانب سے ریزا ہینڈرکس 44 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ ٹرسٹن اسٹبز 28، رائن رِکلٹن 20، کپتان ایڈن مارکرم 19،

ریسی وین ڈر ڈوسین 17،پیٹرک کروگر 6، ڈونوون فریرا 4، جورن فورٹوئن 2، اوٹنیل بارٹمین 1 اور لِزاڈ ولیم 0 رن بنا کر آؤٹ ہوئے کوینا مافاکا 3 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے ۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے روماریو شیفرڈ اور شیمار جوزف نے 3، 3، عقیل حسین نے 2 اور گُداکیش موتی اور میتھیو فورڈے نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport