پاکستان بمقابلہ بنگلہ دیش دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز کا اختتام
پاکستان نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 9رنز بنا لئے
پاکستان کے مجموعی برتری 21رنز ہو گئی
عبدللہ شفیق 3خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوے
حسن محمود کی گرنے والی دونوں وکٹیں
بنگلہ دیش کی ٹیم پہلی اننگز میں 262رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تھی
پاکستان کو پہلی اننگز میں 12رنز کی برتری حاصل ہوئی تھی
پاکستان نے پہلی اننگز مج۔ 272رنز بناے تھے
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانیوالے ٹیسٹ میچ میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ تیسرے دن کے اختتام تک پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 9 رنز بنائے، اسے مہمان ٹیم پر 21 رنز کی برتری حاصل ہے۔
بنگلہ دیش ٹیم کے 26 رنز پر 6 کھلاڑیوں کے آؤٹ ہونے کے بعد لٹن داس نے ٹیم کو سنبھالادیااور 138 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ مہدی حسن نے بھی اچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 78 رنز بنائے۔
دیگر کھلاڑیوں میں شادمان اسلام 10، نجم الحسن 4، مشفق الرحیم 3، شکیب الحسن 2، مومن الحق اور ذاکر حسن ایک ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان ٹیم کی جانب سے خرم شہزاد نے 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ میر حمزہ اور سلمان علی آغا نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔
دوسری اننگز میں بھی پاکستانی ٹیم کا آغاز مایوس کن رہا،پہلی اننگز میں صفر پر آؤٹ ہونے والے عبداللہ شفیق دوسری اننگز میں 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
تیسرا دن کے اختتام پر قومی کھلاڑی عبداللہ شفیق 3اور خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کو بنگلہ دیش ٹیم کیخلاف 21 رنز کی برتری حاصل ہے۔
دونوں ہی پاکستانی بلے بازوں کو بنگلہ دیشن بائولر حسن محمود نے آؤٹ کیا۔