ہشان تلکرتنے کس لیجنڈ پاکستانی کرکٹر سے ملنا چاہتے ہیں؟

پاکستان کے دورے پر آئی ہوئی سری لنکن ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اور سابق کپتان ہشان تلکارتنے نے لیجنڈری کھلاڑی جاوید میانداد سے ملاقات کی خواہش ظاہر کردی۔پریس کانفرنس کے دوران تلکارتنے کا کہنا تھا کہ جاوید میانداد ان کے فیورٹ کھلاڑی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے ان کی خوبصورت یادیں وابستہ ہیں، سری لنکن ٹیم نے کرکٹ ورلڈکپ پاکستان کی سر زمین پر ہی جیتا تھا۔خیال رہے کہ 1996 میں ارجنا راناٹنگا کی قیادت میں سری لنکا نے پہلی اور اب تک کی واحد مرتبہ کرکٹ ورلڈکپ جیتا تھا۔ ہشان تلکارتنے بھی رانا ٹنگا الیون کی قیادت میں آنے والی اس ٹیم کا حصہ تھے۔

error: Content is protected !!