کھیلوں کی فیڈریشنز کو مالی تفصیلات جمع کرانے کی ہدایت

پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے سپورٹس فیڈریشنز کے لیے مالی شفافیت اور

جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے سخت اقدامات کا اعلان کیا ہے۔

پی ایس بی نے تمام فیڈریشنز کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے سالانہ آڈٹ شدہ حسابات اور بینک اسٹیٹمنٹس 15 ستمبر 2024 تک جمع کرائیں۔

پی ایس بی کی جانب سے جاری کردہ خط کے مطابق تمام فیڈریشنز کو 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے مکمل آڈٹ شدہ مالیاتی گوشوارے جمع کرانے ہوں گے۔

ان گوشواروں کی تصدیق ایک تسلیم شدہ چارٹرڈ اکائونٹنٹ فرم سے کرانا لازمی ہوگی۔ اس کے علاوہ 01 جنوری 2024 سے 30 جون 2024 تک کی مدت کے لیے تمام بینک اسٹیٹمنٹس کی بینک سے تصدیق شدہ نقول بھی جمع کرانا ہوں گی۔

یہ اقدامات اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں کہ فیڈریشنز کو فراہم کردہ فنڈز کھلاڑیوں کی ترقی اور معاونت کے لیے استعمال ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ان دستاویزات کی عدم فراہمی کی صورت میں فیڈریشنز کی مستقبل کی مالی معاونت روکی جا سکتی ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ نے اس بات پر زور دیا کہ ان اقدامات کا مقصد صرف قواعد و ضوابط کی پاسداری ہی نہیں بلکہ اس بات کو بھی یقینی بنانا ہے کہ پیسے کا درست استعمال ہو اور اس کا فائدہ ان کھلاڑیوں کو پہنچے جو ملک کی نمائندگی کرتے ہیں۔

یہ اقدامات پی ایس بی کی جانب سے مالی شفافیت کو یقینی بنانے کی وسیع تر کوششوں کا حصہ ہیں جو کہ پاکستان میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ضروری ہیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport