انگلش بلے بازوں نے کینگروز کے گیند بازوں کے آگے گُھٹنے ٹیک دیے،
آسٹریلیا نے انگلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں 28 رنز سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ ساؤتھمپٹن میں کھیلا گیا۔ انگلینڈ کی طرف سے ٹاس جیت کر پہلے آسٹریلیا کو بٰٹنگ کی دعوت دی گئی۔
آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جیت کے لیے 180 رنز کا ہدف دیا۔ ٹریوس ہیڈ نے جارحانہ اننگز کھیلتے ہوئے 23 گیندوں پر 59 رنز بنائے۔ میتھیو شارٹ 41، جوش انگلس 37، کیمرون گرین 13، مارکس اسٹوئنس 10، ایڈم زمپا 5 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔
انگلینڈ کی طرف سے لیام لِیونگسٹن نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ ثاقب محمود اور جوفرا آرچر نے 2، 2 جبکہ عادل راشد اور سیم کرن نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔
ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 151 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ لائم لونگسٹن 37 اور فل سالٹ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلوی گیند باز شان ایبٹ نے 3 جبکہ ایڈم زمپا اور جوش ہیذلووڈ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔