ذکاء اشرف کا قومی ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل کپتان بابر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

 

 پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکاء اشرف نے قومی ٹیم کی سری لنکا روانگی سے قبل کپتان بابر اعظم سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

بابر اعظم سے گفتگو کرتے ہوئے ذکاء اشرف کا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کو میری طرف سے نیک خواہشات کا پیغام دیں، توقع ہے کہ ٹیم دورہ سری لنکا اور ایشیاء کپ میں پاکستان کے لئے کامیابیاں سمیٹے گی۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایشیاء کپ سے متعلق بھی کپتان بابر اعظم سے گفتگو کی، بابر اعظم نے ذکاء اشرف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آپ کے پچھلے دور میں بھی پاکستان نے ایشیاء کپ جیتا تھا انشاءاللہ اس بار بھی ایشیاء کپ جیت کر پاکستان لائیں گے

error: Content is protected !!