پی سی بی ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹ 2024 اکتوبر میں شروع ہوگا

پی سی بی ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹ 2024 اکتوبر میں شروع ہوگا۔

خواتین ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ مردوں کا ٹورنامنٹ 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا۔

لاہور 20 ستمبر،۔2024:

پاکستان کرکٹ بورڈ ، ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے تعاون سے 10 اکتوبر سے ملک بھر میں پی سی بی ، ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹس کے افتتاحی ایڈیشن کی میزبانی کرے گا۔

ایونٹ میں مردوں اور خواتین کے دونوں ٹورنامنٹس ہوں گے۔ 40 اوورز کا خواتین کا ٹورنامنٹ 10 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں 25 یونیورسٹیز حصہ لیں گی جنہیں پانچ زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔ مناسب وقت پر شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔

مردوں کا ٹورنامنٹ 50 اوورزکے فارمیٹ میں کھیلا جائے گا جو 15 اکتوبر سے شروع ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں کل 127 یونیورسٹیز حصہ لیں گی ۔ ملک کے 43 مقامات پر 212 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹیموں کو 14 زونز میں تقسیم کیا جائے گا۔

مردوں کے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں 14 زونز سے ایک ایک فاتح اور ایچ ای سی انٹرورسٹی ٹورنامنٹ کے آخری ایڈیشن کی چار سیمی فائنلسٹ ٹیمیں شرکت کریں گی۔ دوسرے مرحلے کی تفصیلات کا اعلان مناسب وقت پر کیا جائے گا۔

مردوں اور خواتین کے دونوں ٹورنامنٹ پی سی بی اور ایچ ای سی کے درمیان گزشتہ ماہ اسلام آباد میں دستخط کیے گئے ایم او یو کا حصہ ہیں جس کا مقصد یونیورسٹی کے طلباء کو اپنی کرکٹ کی مہارت کو دکھانے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے ۔

مردوں کے انٹرورسٹی ٹورنامنٹ میں سرفہرست پرفارمرز کو 2024-25 کے سیزن میں پی سی بی کے زیر اہتمام ٹورنامنٹس میں ایچ ای سی کی طرف سے کھیلنے کے مواقع دستیاب ہوں گے۔

اس کے علاوہ، ایم او یو کے مطابق ٹورنامنٹس کے اعلیٰ کارکردگی دکھانے والے اپنی متعلقہ یونیورسٹی سے اسکالرشپ حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔

ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ آپریشنز پی سی بی عبداللہ خرم نیازی کا کہنا ہے کہ ہم انٹرورسٹی ٹورنامنٹ شروع کرنے کے لیے ایچ ای سی کے ساتھ پارٹنرشپ کے لیے پرجوش ہیں۔

نوجوان کرکٹرز کے لیے قومی اسٹیج پر اپنی یونیورسٹیوں کی نمائندگی کرنے کا یہ ایک منفرد موقع ہے اور بہت سے لوگوں کے لیے یہ پیشہ ورانہ کرکٹ کرئیر کی جانب پہلا قدم ہو سکتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ یہ ٹورنامنٹ پاکستان کرکٹ کے لیے شاندار ٹیلنٹ پیدا کرے گا۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacansport bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d bacan4d xx1toto Situs Toto Resmi xx1toto link terbaru xx1toto togel xx1 toto login xx1toto xx1toto link alternatif xx1toto link xx1toto terbaru xx1toto xx1toto xx1toto petir x10000 xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto bacansport slot gacor gampang menang xx1toto link xx1toto alternatif xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto xx1toto rtp xx1toto xx1toto xx1toto bacan4d bacan4d bacansport bacansport bacansport bacan4d bacan4d ts77casino ts77casino bacan4d xx1toto xx1toto bacansport bacansport