پتنگ بازی معاملہ، ایڈیشنل ڈی جی سپورٹس نے بیانات ریکارڈ کرلئے
خیبرپختونخواہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ میں کلاس فور ملازم پر ہونیوالے تشدد کے واقعات کی تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ اس کی رپورٹ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل سپورٹس رشیدہ غزنوی نے تیار کرلی .
خاتون ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کو کلاس فور ملازم پر ہونیوالے تشدد کی تحقیقات کیلئے تعینات کیا گیا تھا جنہوں نے واقعے میں ملوث صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے اہلکار اور دیگر افراد کو طلب کیا تھا اور ان سے اس حوالے سے رپورٹ لی تھی ،
گذشتہ ہفتے پیش آنیوالے واقعے میں قمر زمان سپورٹس کمپلیکس کے باہر تعینات عتیق نامی اہلکار پر اس وقت کھلاڑیوں نے تشدد کیا جب انہوں نے ایک بچے کو پتنگ بازی سے منع کیا تھا کہ اس سے کھلاڑیوں کے زخمی ہونے کا اندیشہ ہے جس کے بعد پولیس کو بھی طلب کیا گیا تھا
اور صورتحال کے پیش نظر ڈی جی سپورٹس نے اس معاملے میں کمیٹی تشکیل دیکر رپورٹ طلب کی تھی جس پر خاتون ڈی جی سپورٹس رشیدہ غزنوی نے دونوں کا بیان ریکارڈ کرلیا جسے ڈی جی سپورٹس کو بھیج دیا جائیگا