مارشل آرٹ کھیلوں کے فروغ اور نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانے کیلئے جاپان کراٹے ایسوسی ایشن لاہور کے زیر اہتمام لاہور میں کراٹے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں بچے اور بچیوں نے خوب جوہر دکھائے۔
منتظمین کا کہنا تھا کہ ایسے مقابلوں کے انعقاد کا مقصد بچوں کو سلیف ڈیفنس کے ساتھ ساتھ بچیوں کو امپاور کرنا ہے،
تفصیلات کےمطابق نشتر سپورٹس کمپلیکس میں ایک روزہ مقابلوں میں لاہور سے تعلق رکھنے والی کراٹے کلبوں کے بچے اور بچیوں نے بڑی تعداد میں حصہ لیا اور جیت کے لیے خوب جوہر بھی دکھائے۔
جاپان کراٹے ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا مزمل کا کہنا تھا کہ ورلڈ کراٹے چیمپیئن شپ کا انعقاد جاپان میں ہونے جا رہا ہے، ان مقابلوں کا مقصد بھی اپنے کھلاڑیوں کو اسے بارے میں آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو سلیف ڈیفنس اور
بچیوں کو امپاور کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ بچے اور بچیوں کا کہنا تھا کہ انہوں نے مقابلوں میں حصہ لے کر بہت کچھ سیکھا ہے جس کا مستقبل میں انہیں فائدہ ہوگا۔