پی ایچ ایف کے صدر طارق بگٹی نے گول کیپر وقار یونس کی عیادت کی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے جناح اسپتال لاہور میں گول کیپر وقار یونس کی عیادت کی۔

پی ایچ ایف کے صدر نے گول کیپر وقار یونس کو علاج میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے کہا کہ وقار یونس قومی ٹیم کے ہیرو ہیں، انہیں ہم تنہا نہیں چھوڑیں گے، گول کیپر وقار یونس کا ہر طرح سے خیال رکھا جائے گا۔

طارق بگٹی نے کہا کہ مینجمینٹ سے جس نے بھی کوتاہی کی ایکشن لیا جائے گا۔

اس موقع پر وقار یونس نے کہا کہ طارق بگٹی میرے کیریئر کے پہلے صدر ہیں جو زخمی کھلاڑی کے پاس آئے، یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ مجھے میرے واجبات ملیں گے۔

یاد رہے کہ وقار یونس اولمپک کوالیفائنگ راؤنڈ میں گھٹنے کی انجری کی وجہ سے ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔

error: Content is protected !!