محمد حارث مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے

محمد حارث اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

لاہور 7 اکتوبر ۔ پاکستان کے لیے نو ٹی ٹوئنٹی اور چھ ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے محمد حارث 18 اکتوبر سے اومان میں شروع ہونے والے اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔

پاکستان شاہینز 16 اکتوبر کو عمان روانگی سے قبل 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی۔

عبدالصمد، احمد دانیال، یاسر خان اور زمان خان پہلی بار پاکستان شاہینز کی نمائندگی کریں گے۔ عبدالصمد نے حال ہی میں ہونے والے بحریہ ٹاؤن چیمپئنز ون ڈے کپ میں UMT مارخور کے لیے نمائندگی کی اور 122.88 کے اسٹرائیک ریٹ سے اسکور کیا۔

نورپور لائنز کی طرف سے کھیلتے ہوئے احمد دانیال نے 10 وکٹیں حاصل کیں جبکہ الائیڈ بینک اسٹالینز کی طرف سے یاسر اور زمان نے بالترتیب چار اور دو میچز کھیلے۔

ایونٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی ۔ ان ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ تمام میچ مسقط کے اومان کرکٹ اکیڈمی گراؤنڈ میں ہوں گے۔

گروپ اے میں افغانستان اے، بنگلہ دیش اے، ہانگ کانگ اور سری لنکا اے جبکہ گروپ بی میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز بھارت اے، اومان اور یو اے ای شامل ہیں۔

حارث کی زیرقیادت شاہینز کا مقابلہ 19 اکتوبر کو اپنے افتتاحی میچ میں گزشتہ سال کی فائنلسٹ انڈیا اےسے ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں شاہینز کا دوسرا مقابلہ 21 اکتوبر کو میزبان اومان کے خلاف ہوگا اس کے بعد اس کا آخری گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔

ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو ہونے والے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گی۔ فائنل 27 اکتوبر بروز اتوار کو ہوگا۔

عثمان واہلہ ڈائریکٹر پی سی بی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ایمرجنگ ایشیا کپ میں پی سی بی کی ابھرتی ہوئی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرجوش ہیں۔

ہم رکن ممالک میں کھلاڑیوں کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایشین کرکٹ کونسل کی مسلسل کوششوں کو سراہتے ہیں۔ ابھرتی ہوئی ٹیموں کے ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ جیسے اقدامات نوجوان صلاحیتوں کے فروغ اور بہترین کارکردگی کے مواقع پیدا کرنے کے لیے اہم ہیں۔

پاکستان شاہین اسکواڈ: محمد حارث (کپتان ) عبدالصمد، احمد دانیال، عرفات منہاس، حیدر علی، حسیب اللہ ، مہران ممتاز، محمد عباس آفریدی، محمد عمران جونیئر، عمیر بن یوسف، قاسم اکرم، شاہنواز دھانی، سفیان مقیم، یاسر خان اور زمان خان۔

ٹیم مینجمنٹ۔ عمر رشید (ہیڈ کوچ / منیجر) عمران فرحت (بیٹنگ کوچ) رفعت اللہ مہمند (فیلڈنگ کوچ)، عثمان ہاشمی ( انالسٹ ) اور سید محمد اسد (فزیو تھراپسٹ)۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
linkbacan4d
bacan4d
bacan4d
bacansports
bacan4d
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
scatter hitam
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacan4d
bacan4d
xx1toto scatter hitam
xx1toto
bacan4d
bacan4d
bacan4d
ts77casino bet 200
bacansport
aplikasi slot
xx1toto scatter hitam