انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ : کانکررز اور اسٹرائیکرز کی کامیابی۔
لاہور 22 اکتوبر۔ انڈر19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں منگل کے روز کھیلے گیے میچوں میں کانکررز اور اسٹرائیکرز نے کامیابی حاصل کرلی۔
ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کانکررز نے چیلنجرز کو 45 رنز سے ہرادیا۔ کانکررز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 77 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ قرۃ العین 18 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔علیسا مختیار صرف 4 رنز دے کر 2 وکٹوں کے ساتھ سب سے کامیاب بولر رہیں۔
چیلنجرز 15.1 اوورز میں صرف 32 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔کوئی بھی بیٹر ڈبل فگرز میں نہ آسکی۔سب سے زیادہ 8 رنز ایکسٹرا کے تھے۔ مناہل جاوید نے10 رنز دے کر3 اور قرۃ العین نے 5 رنز دے کر2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ دونوں کھلاڑی پلیئرز آف دی میچ قرار پائیں۔
دوسرے میچ میں اسٹرائیکرز نے اسٹارز کو 32 رنز سے شکست دیدی۔
اسٹرائیکرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں پر85 رنز بنائے۔ راحیمہ سید نے 26 رنز اسکور کیے۔ ایک موقع پر اسٹرائیکرز نے بغیر کسی نقصان کے 56 رنز بنائے تھے لیکن صرف 35 رنز کے اضافے پر 8 وکٹیں گرگئیں۔عدیہہ نور نے 16 رنز دے کر3 وکٹیں حاصل کیں۔
اسٹارز کی ٹیم جواب میں 53 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ سب سے بڑا اسکور 12 ایکسٹرا کے تھے۔ طیبہ امداد نے 11 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔وہ اس عمدہ کارکردگی پر پلیئر آف دی میچ رہیں۔
مختصر اسکور ۔
کانکررز 77 رنز ( 18 اوورز ) قرۃ العین 18 علیسا مختیار 4 / 2 وکٹ۔
چیلنجرز 32 رنز ( 15.1 اوورز ) ایکسٹرا 8۔ مناہل جاوید 10 / 3 وکٹ۔
نتیجہ کانکررز نے 45 رنز سے جیتا۔
——————-
اسٹرائیکرز85 رنز8 کھلاڑی آؤٹ ( 20 اوورز ) ۔راحیمہ سید 26 ۔عدیہ نور 16/ 3 وکٹ۔
اسٹارز 53 رنز ( 16.1 اوورز )۔ ایکسٹرا12۔ طیبہ امداد 11 / 4 وکٹ۔
نتیجہ۔ اسٹرائیکرز نے 32 رنز سے جیتا۔