آرمی اور واپڈا کے پی ٹی 7 ویں نیشنل مینز سافٹ بال چیمپیئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے
ایسے ایونٹ سے پاکستان کا سوفٹ امیج پوری دنیا میں جاتا ہے۔ گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
کراچی۔ پاکستان آرمی اورپاکستان واپڈا نے کے پی ٹی 7 ویں نیشنل مینز سافٹ بال چیمپیئن شپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
سافٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے تعاون اور ای ایف یو انشورنس (EFU)، ڈاکٹر عیسی لیب، اورگینک میٹ کمپنی (Organic Meat Company) کے اشتراک سے کے پی ٹی فٹبال گراؤنڈجاری چیمپئین شپ کے دوسرے روز آرمی نے سندھ کو یکطرفہ مقابلے کے صفر کے مقابلے میں 15 رنز سے شکست دیدی
آرمی کیجانب سے علی حمزہ، عمیر، علی رضا اور ثاقب نے 2 دو رنز اسکور کئے دوسرے میچ میں پاکستان واپڈا نے پاکستان پولیس کیخلاف 5 کے مقابلے میں 4 1 رنز سے کامیابی حاصل کی کی واپڈا کیجانب سے عابد اور وسیم نے 2دو رنز بنائے
تیسرے میچ میں بلوچستان نے سندھ کی ٹیم کو ایک اننگز اور ایک رنز سے شکت دیکربرونز میڈل کے میچ کیلئے کوالیفائی کرلیا میچ میں گورنرخیبر پختونخواہ فیصل کریم کنڈی نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی
اس موقع پر انہوں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عابد قادری جیلانی، سیکریٹری جنرل محمد خالد محمود، فیڈریشن کے صدر آصف عظیم اور نائب صدر شاہد شنواری کے ہمراہ پودے لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا
گراؤنڈ میں کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور سافٹ بال بھی کھیلا گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھا کہ کھیل کے میدان سے پاکستان کا سوفٹ امیج پوری دنیا میں جاتا ہے
مجھے خوشی ہے کہ سافٹ بال فیڈریشن تسلسل کے ساتھ ایونٹس کا انعقاد کرارہی ہے ایونٹ کا فائنل بروز جمعہ مورخہ 25 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے کھیلا جائے گا
تقریب انعامات کی تقریب شام 5 بجے منعقد ہو گی وفاقی وزیر میری ٹائم قیصر احمد شیخ فائنل کے مہمان خصوصی ہوں گے تقریب میں، چیئرمین کے پی ٹی سیدین رضا زیدی، ای ایف یو انشورنس کے ایم ڈی کامران ارشد انعام سمیت دیگر مہمان شرکت کریں گے