قائداعظم ٹرافی : لاہور وائٹس ۔ ڈیرہ مراد جمالی ۔حیدرآباد ۔ سیالکوٹ اور بہاولپور کی کامیابی ۔
محسن ریاض کی ڈبل سنچری۔ صاحبزادہ فرحان کی دونوں اننگز میں سنچریاں۔
صاحبزادہ فرحان اور وقار احمد کی دونوں اننگز میں اوپننگ ڈبل سنچری پارٹنرشپ۔
لاہور 29 اکتوبر۔ (سپورٹس لنک)
قائداعظم ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے راؤنڈ کے میچوں کے چوتھے اور آخری دن لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلوز کو 119 رنز سے ہرادیا۔
حیدرآباد نے لاڑکانہ کے خلاف 121 رنز سے کامیابی حاصل کی ۔ بہاولپور نے آزاد جموں کشمیر کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ سیالکوٹ نے فاٹا کے خلاف میچ 10 وکٹوں سے جیتا۔
ان میچوں کی خاص بات پشاور کے صاحبزادہ فرحان کی دونوں اننگز میں سنچریاں اور سیالکوٹ کے محسن ریاض کی ڈبل سنچری تھی۔ ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں لاہور وائٹس نے فیصل آباد کو 5 وکٹوں سے ہرادیا۔
لاہور وائٹس کو جیتنے کے لیے 119 رنز کا ہدف ملا تھا۔ آج اس نے دو وکٹوں پر 45 رنز کے ساتھ اننگز شروع کی اور مزید تین وکٹیں گنوانے کے بعد ہدف حاصل کرلیا۔طیب طاہر32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔خرم شہزاد نے تین وکٹیں حاصل کیں اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔
اشفاق گراؤنڈ چارسدہ میں کراچی وائٹس اور پشاور کا میچ ڈرا ہوگیا۔ پشاور نے اپنی دوسری اننگز میں 3وکٹوں پر 360 رنز بنائے تھے۔ صاحبزادہ فرحان نے دوسری اننگز میں بھی سنچری اسکور کی اور 134 رنز بنائے ۔ انہوں نے پہلی اننگز میں 100 رنز بنائے تھے۔
وقار احمد نے 80 رنز کی اننگز کھیلی۔ افتخار احمد نے 76 رنز بنائے۔اسرار اللہ 53 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ صاحبزادہ فرحان اور وقار احمد نے پہلی اننگز کی طرح دوسری اننگز میں بھی پہلی وکٹ کے لیے ڈبل سنچری پارٹنرشپ قائم کرتے ہوئے 223 رنز اسکور کیے۔
شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں راولپنڈی اور ملتان کا میچ ڈرا ہوگیا۔ ملتان نے دوسری اننگز میں 493 رنز بنائے۔ امام الحق 160رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔محمد شہزاد نے 111 رنز اسکور کیے۔ جہانداد خان نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی نے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں پر 72 رنز بنائے تھے۔ ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں بہاولپور نے آزاد جموں کشمیر کو 3 وکٹوں سے ہرادیا۔ بہاولپور کو جیتنے کے لیے 202 رنز کا ہدف ملا تھا اس نے سات وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔
محمد شہریار نے 46رنزبنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ فیضان سلیم نے 6 وکٹیں حاصل کیں اس طرح میچ میں انہوں نے 8 وکٹیں حاصل کیں۔ جناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں سیالکوٹ نے فاٹا کو 10 وکٹوں سے ہرادیا۔
سیالکوٹ نے فاٹا کے 391 رنز کے جواب میں اپنی پہلی اننگز 535 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کردی۔ محسن ریاض نے 204 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔ فاٹا کی ٹیم دوسری اننگز میں 156 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ اسامہ میر نے4 وکٹیں حاصل کیں۔ سیالکوٹ کو جیتنے کے لیے 13 رنز بنانے تھے جو اس نے بغیر کسی نقصان کے بنالیے۔
سعید اسپورٹس سٹی لاہور میں ڈیرہ مراد جمالی نے لاہور بلوز کو 119 رنز سے شکست دے دی۔ لاہور بلوز کو جیتنے کے لیے 320 رنز کا ٹارگیٹ ملا تھا لیکن پوری ٹیم 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جنیدعلی نے60 رنز اسکور کیے۔ ابوہریرہ نے5 وکٹیں حاصل کیں اس طرح انہوں نے میچ میں 8 وکٹیں حاصل کیں۔
مرغزار کرکٹ گراؤنڈ اسلام آباد میں حیدرآباد نے لاڑکانہ کو 121 رنز سے شکست دیدی۔
لاڑکانہ کو میچ جیتنے کے لیے 297 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم 175 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔جواد علی نے چار کھلاڑی آؤٹ کیے۔
مختصر اسکور۔
پشاور پہلی اننگز 546 رنز( 128.1 اوورز )۔ وقار احمد 140 ۔ افتخار احمد 107 صاحبزادہ فرحان 100۔
دوسری اننگز 360 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ ( 77 اوورز ) ۔صاحبزادہ فرحان 134وقار احمد 80 ۔افتخار احمد 76۔
کراچی وائٹس پہلی اننگز 466 رنز ( 127.2 اوورز) خرم منظور 179 ۔ عثمان خان 93۔غازی غوری 75 ۔
نتیجہ ۔ میچ ڈرا ہوگیا۔
—————————-
ملتان پہلی اننگز 256 رنز ( 61.5 اوورز ) ۔ محمد شہزاد 78۔جہانداد خان 43 / 4 وکٹ۔
دوسری اننگز 493 رنز ( 123.4 اوورز ) ۔ امام الحق 160۔محمد شہزاد 111۔جہانداد خان 107 / 4 وکٹ۔
راولپنڈی پہلی اننگز 529 رنز ( 119.1 اوورز ) ۔عمرامین 169۔ وسیم اکرم 92 / 4 وکٹ۔
دوسری اننگز 72 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ ( 14 اوورز ) ۔
نتیجہ ۔میچ ڈرا ہوگیا۔
———————-
لاہور وائٹس پہلی اننگز 274 رنز ( 90.4 اوورز ) ۔اطیب احمد 69۔ خرم شہزاد 71 / 5 وکٹ۔
دوسری اننگز 122 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ ( 24.3 اوورز ) خرم شہزاد 34 / 3 وکٹ۔
فیصل آباد پہلی اننگز 91 رنز( 31 اوورز ) احمد بشیر 27 / 7 وکٹ۔
دوسری اننگز 301 رنز( 86.2 اوورز ) عتیق الرحمن 94۔محمد سلمان 73 / 6 وکٹ۔
نتیجہ ۔ لاہور وائٹس نے 5 وکٹوں سے جیتا۔
—————————————–
آزاد جموں کشمیر پہلی اننگز 238 رنز ( 75.5 اوورز ) حسن رضا 105۔علی شبیر 53 / 3 وکٹ۔
دوسری اننگز 192 رنز( 55.3 اوورز )۔راجہ فرحان 37۔ گلفام عزیز 55 / 6 وکٹ۔
بہاولپور پہلی اننگز 229 رنز ( 64.3 اوورز ) ۔محمد عمار 82۔ تاج ولی 41 / 5 وکٹ۔
دوسری اننگز 202 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ ( 75.2 اوورز ) محمد شہریار 46 ناٹ آؤٹ ۔ فیضان سلیم 63/ 6 وکٹ
نتیجہ ۔ بہاولپور نے3 وکٹوں سے جیتا۔
———————-
فاٹا پہلی اننگز 391 رنز ( 101.4 اوورز )۔ محمد فاروق 75۔ عماد بٹ 72 / 5 وکٹ
دوسری اننگز156 رنز ( 50.3 اوورز )۔ سلمان خان 54۔ اسامہ میر 47 / 4 وکٹ
سیالکوٹ پہلی اننگز 535رنز 8 کھلاڑی آؤٹ ڈکلیئرڈ ( 158.5 اوورز ) ۔محسن ریاض204 ناٹ آؤٹ ۔عبدالرحمن 102۔
دوسری اننگز 13 رنز کوئی آؤٹ نہیں ( 2.5 اوورز ) ۔
نتیجہ ۔ سیالکوٹ نے 10 وکٹوں سے جیتا۔
———————————-
ڈیرہ مراد جمالی پہلی اننگز 310 رنز ( 103.1 اوورز ) دانش عزیز 102۔ نثاراحمد 63 / 5وکٹ۔
دوسری اننگز 187 رنز ( 59.5 اوورز ) ۔دانش عزیز 42 ۔محمد رضوان 24 / 3 وکٹ
لاہور بلوز پہلی اننگز 178 رنز ( 56.2 اوورز ) ۔ حماد بٹ 64۔دانش عزیز27 / 3 وکٹ۔
دوسری اننگز 200 رنز ( 55.3 اوورز ) جنید علی 60۔ابوہریرہ 48 / 5 وکٹ۔
نتیجہ ۔ ڈیرہ مراد جمالی نے 119 رنز سے جیتا۔
———————–
حیدرآباد 311 رنز ( 83.3 اوورز ) ۔ محمد سلیمان 84 ۔گوہر علی81۔محمد صدام 76۔
دوسری اننگز 252 رنز ( 67.4 اوورز ) ۔ محمد سلیمان 112 ۔
لاڑکانہ پہلی اننگز 267 رنز ( 91.4 اوورز ) ۔ اکبر الرحمن 48۔کاشف بھٹی 43 / 3 وکٹ۔
دوسری اننگز175 رنز ( 61 اوورز ) اکبرالرحمن 67۔جواد علی 49 / 4 وکٹ۔
نتیجہ۔ حیدرآباد نے 121 رنز سے جیتا۔