پاکستان کرکٹ ٹیم کے سٹار بیٹر بابر اعظم نے ٹی20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔
بابر اعظم نے سنچورین میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ کے دوران کیریئر کے تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کر لیے۔
پاکستانی بیٹر نے یہ سنگ میل پاکستان کی اننگز کے دوران اپنا 11 واں رنز مکمل کرنے پر عبور کیا، وہ 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بیٹر بن گئے ہیں۔
بابر اعظم نے ٹی 20 کرکٹ میں 11 ہزار رنز 298 اننگز میں بنائے ہیں جو اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے سٹار بیٹر کرس گیل نے 314 اننگز میں مکمل کیے تھے۔
پاکستانی سٹار بیٹر 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم ترین اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں اور اب ان کے حصے 11 ہزار رنز کا ہندسہ بھی آگیا ہے۔
بابراعظم ٹی 20 کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے پاکستانی جبکہ دنیا کرکٹ میں مجموعی طور پر 11 ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔
بابر سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز، ویرات کوہلی، ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی 20 میں 11 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔