آل مڈل گرلز سکولز سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر
آل مڈل گرلز سکولز سپورٹس فیسٹیول کی اختتامی تقریب گزشتہ روز جی جی ایچ ایس لیڈی گرفتھ کے گرائونڈ پر منعقد ہوئی
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر زنانہ پشاور صوفیہ تبسم مہمان خصوصی تھیں جنہوں نے ونر کھلاڑیوں اور ٹیموں میں ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کئے
ان کے ہمراہ صدر سپورٹس فیسٹیول ڈی ڈی او رانا گل’جنرل سیکرٹری گیمز و ہیڈ مسٹریس مہر انگیز ارم ‘فنانس سیکرٹری و ہیڈ مسٹریس جی جی ایم ایس گل بادشاہ جی ارم عنبرین سمیت دیگر شخصیات موجود تھیں’ گزشتہ روز گیمز کے باقی فائنل ایونٹس کا انعقاد کیا گیا
جس میں کھلاڑیوں نے اپنی بہترین صلاحیتوں کااظہار کیا’ نتائج کے مطابق گیمز کی میجر ٹرای جی جی ایم ایس گلبہار نے اپنے نام کی’ایتھلیٹکس کے مقابلوں میں بھی جی جی ایم ایس گلبہار کی طالبات اول رہیں’
بزم ادب کی میجر ٹرافی جی جی ایم ایس گل بادشاہ نے جیتی جبکہ گرلز گائیڈ کی سرگرمیوں میں بھی میجر ٹرافی جی جی ایم ایس گل بادشاہ جی نے اپنے نام کی’
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر پشاور صوفیہ تبسم نے بہترین گیمز کے انعقاد پر آرگنائزنگ کمیٹی کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ طالبات کے لئے پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا ۔