بادشاہوں کے کھیل شطرنج میں خواتین کی دلچسپی بڑھنے لگی
یوم قائد شطرنج چیمپئن شپ کے لۓ خواتین کی ریکارڈ انٹریز موصول ہوئیں۔ سلیم اختر
لاہور ; بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم پیدائش کے موقع ریپڈ چیس چیمپئن شپ کے انعقاد کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔
پاکستان چیس فیڈریشن اور لاہور سٹوڈنٹ اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کنگز کلب کی میزبانی میں ہونے والے مقابلوں کے لۓ ملک بھر سے سینکڑوں کھلاڑیوں کی انٹریز موصول ہوچکی ہیں
جن میں خواتین کی ریکارڈ تعداد بھی شامل ہے ۔28 اور 29 دسمبر کو پنجاب یونیورسٹی سپورٹس سائنسز ڈیپارٹمنٹ میں ہونے والی دو روزہ چیمپئن شپ کے فاتح کھلاڑیوں میں ٹرافی اور میڈلز کے ساتھ ساتھ ڈیڑھ لاکھ روپے کے نقد انعامات بھی تقسیم کۓ جائیں گے۔
پاکستان چیس فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سلیم اختر ایونٹ کے انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں ان کا کہنا ہے شطرنج کا کھیل ملک بھر میں تیزی سے مقبول ہورہا ہے خصوصاؐ نوجوانوں کی بڑی تعداد اس کھیل کی جانب راغب ہوریی ہے۔
سلیم اختر کا کہنا تھا ہنگری میں ہونے والی حالیہ ورلڈ چیس چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی سے عالمی سطح پر اپنی پہچان بنائی آئندہ برس ہونے والے انٹرنیشنل مقابلوں میں ہمارے کھلاڑی ملک کا نام مزید روشن کریں گے۔
ان کا کہنا تھا قائد ڈے ریپڈ چیس چیمپئن شپ کے لۓ بھی نوجوان کھلاڑیوں خصوصاؐ خواتین کھلاڑیوں کی انٹریز بڑی تعداد میں موصول ہوئی ہیں جن کے مابین کانٹے دار مقابلوں کی توقع ہے۔ یاد رہے کہ
چیمپئن شپ کے مقابلے سوئس سسٹم کے تحت اوپن انڈر 10 انڈر 13 انڈر 16 اور خواتین کی کیٹگریز میں ہوں گے۔