اینگرو کرکٹ کوچنگ پروجیکٹ حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر میں شروع ہوگیا۔
پہلے مرحلے میں پورے ملک سے 30 انڈر 17 کھلاڑیوں کی کوچنگ کی جائے گی۔ اس کوچنگ پروجیکٹ میں غیرملکی کوچز بھی شریک ہونگے۔ اتوار کے روز انڈر 17 کے 30 کھلاڑیوں نے رپورٹ کردی۔
کیمپ کے پہلے دن ڈاکٹر جاوید مغل نے کھلاڑیوں کی فٹنس جانچی۔ لوکل کوچز نے ہیڈ کوچ آغا صابر کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو بیٹنگ بائولنگ اور فیلڈنگ پریکٹس کروائی۔