چیمپئنز ٹرافی: پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے پاکستان میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں فائنل ہوگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین کی منظوری سے پی سی بی نے ٹکٹوں کی قیمتیں طے کرلی ہیں، جس کے بعد پاکستان کے میچز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت کا عمل شروع ہونے کا امکان ہے
ذرائع کے مطابق پاکستان کے میچز کی کم سے کم قیمت ایک ہزار اور زیادہ سے زیادہ 25 ہزار مقرر کی گئی ہے، چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ 19 فروری کو پاکستان نیوزی لینڈ کے درمیان کراچی میں ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں ہونے والے میچز کے ٹکٹوں کی کم سے کم قیمت 2 ہزار روپے مقرر کی ہے، پاک، نیوزی لینڈ میچ میں فرسٹ کلاس انکلوژرز کی قیمت 4 ہزار روپے،پریمیم کی قیمت 7 ہزار روپے جبکہ وی آئی پی انکلوژر کے ٹکٹ 12 ہزار روپے میں ملیں گے۔
پاک نیوزی لینڈ میچ میں گیلری کا ٹکٹ 25 ہزار اور وی وی آئی پی کا ٹکٹ 20 ہزار روپے کا ہوگا، کراچی میں بقیہ دو میچز میں جنرل انکلوژر کی قیمت ایک ہزار مقرر کی گئی ہے۔
اسی طرح کراچی میں ہونے والے دیگر میچز میں فرسٹ کلاس 1500، پریمیم ٹکٹ 3500، وی آئی پی 7 ہزار اور گیلری کا ٹکٹ 18000 کا رکھا گیا ہے۔
لاہور میں ہونے والے آسٹریلیا انگلینڈ کے میچ کا جنرل انکلوژر ٹکٹ ایک ہزار، فرسٹ کلاس 2 ہزار، پریمیم 5 ہزار، وی آئی پی ٹکٹ 7500، وی وی آئی پی ٹکٹ 12000 اور گیلری کا ٹکٹ 18000 روپے کا ہوگا، افغانستان کے میچز کی کم سے کم قیمت 1 ہزار اور زیادہ سے زیادہ 12500 مقرر کی گئی ہے۔
لاہور میں ہونے والے سیمی فائنل کیلئے کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 2500 رکھی گئی ہے اور سیمی فائنل کی زیادہ سے زیادہ قیمت 25000 روپے مقرر کی گئی ہے۔
راولپنڈی میں پاک بنگلہ دیش کے میچ میں جنرل انکلوژر کی قیمت 2 ہزار، فرسٹ کلاس ٹکٹ 4 ہزار، پریمیم 7 ہزار، وی آئی پی کی 12500 مقرر کی گئی ہے، راولپنڈی میں دیگر دو میچز کا ٹکٹ ایک ہزار سے 12 ہزار روپے میں ملے گا۔