اسلام آباد کپ سنوکر چیمپئن شپ علی دارا کے نام

علی دارا نے اسلام آباد کپ سنوکر چیمپئن شپ جیت لی

علی دارا نے اسلام آباد کپ سنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ چودھری شہزاد ماسٹرز کیٹیگری کے فاتح قرار پائے ۔

مزمل شیخ نے انڈر 20 اور ابوبکر چٹھہ نے انڈر 17 کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔ شینڈر 41 سنوکر اکیڈمی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں سو سے زائد ٹاپ کیوئٹس نے شرکت کی۔

ایونٹ کے فائنل میں علی دارا نے فیصل مسیح کو 4 کے مقابلے میں 5 فریم سے شکست دی ،ماسٹرز کیٹیگری کے فائنل میں چودھرری شہزاد نے راحیل واحد کے خلاف 1-4 فریم سے کامیابی حاصل کر کے ٹائٹل جیتا،

انڈر 20 کیٹیگری کے فائنل میں مزمل شیخ نے برجیس خان کو 1کے مقابلے میں 3 فریم سے شکست دی جبکہ انڈر 17 کیٹیگری میں ابوبکر چٹھہ نے غلام مصطفیٰ کو 1-3 فریم سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

تعارف: News Editor