سکردو میں سرمائی میلہ سج گیا، آئس ہاکی مقابلہ میں کھرمنگ کی ٹیم کو شکست
سکردو میں دو روزہ سرمائی میلہ سج گیا، سکردو اور کھرمنگ کی ٹیموں میں زبردست آئس ہاکی مقابلہ ہوا۔ میلے میں ثقافتی نمونوں اور علاقائی سرمائی لباس کی نمائش کے ساتھ ساتھ علاقائی پکوانوں کے سٹالز لگائے گئے۔
سکردو اور کھرمنگ کی ٹیموں میں آئس ہاکی کا مقابلہ بھی ہوا جو سکردو کی ٹیم نے چار صفر کے مقابلے سے جیت لیا۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر راجہ اعظم خان تھے، دو روزہ سرمائی میلے کی کل اختتامی تقریب ہوگی۔