دیگر سپورٹس

بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر دوسری ایشین شوٹنگ بال چیمپین شپ جیت لی

دوسری ایشین شوٹنگ بال چیمپین شپ میں پاکستان کی دوسری پوزیشن

فائنل دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے جیت لیا،

پاکستان کے محبوب علی پلیئر آف دی چیمپین شپ قرار پائے

کراچی ; نیپال میں کھیلی جانے والی دوسری ایشین شوٹنگ بال چیمپین شپ میں پاکستان شوٹنگ بال ٹیم نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کی

لیکن بدقسمتی سے فائنل میں بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، فائنل نہایت دلچسپ اور سنسنی خیز ہوا جو بھارت نے 20-19 اور 20-17 سے جیت کر ایشین چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کیا،

محبوب علی کپتان، شازم پٹھان نائب کپتان، نظیر احمد، منیر، جہانزیب، مسرور، علی تھیبو، کاشف، سفیر الہیٰ، عصمت اللہ، حفیظ جبکہ عبدالکریم لونی، سید شبیر شاہ اور حمید اللہ نے پاکستان کی نمائندگی کی،

فائنل کے اختتام پر انٹرنیشنل شوٹنگ بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری روندر سنگھ تومار نے فاتح، رنر اپ تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیز اور میڈلز تقسیم کئے،

پاکستان شوٹنگ بال ٹیم کے کپتان محبوب علی کو چیمپین شپ میں شاندار کھیل پیش کرنے پر پلیئر آف دی چیمپین شپ کا ایوارڈ دیا گیا،

اس موقع پر انٹرنیشنل شوٹنگ بال فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری روندر سنگھ تومار نے اعلان کیا کے نومبر میں دوسرا شوٹنگ بال ورلڈ کپ انڈیا میں منعقد کیا جائے گا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!