أسٹروم واریئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اے کے جی پریمئیر ء سیزن 2 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا
فائینل میں یونائیٹڈ ہوریکینز کو 8 رنز سے شکست ہوگئ۔

أسٹروم واریئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد اے کے جی پریمئیر ء سیزن 2 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔
فائینل میں یونائیٹڈ ہوریکینز کو 8 رنز سے شکست ہوگئ۔
فاتح ٹرافی کپتان حامد علی کو دی رنراپ ٹرافی کپتان سعود اسلام کو جبکہ بیسٹ بیٹسمین اور مین آف دی
فائینل نصیب نورعلی بیٹ بولر شایان علی اور بیسٹ پلئیر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ سعود اسلام کو دیاگیا۔
مہمان خصوصی ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے چیئرمین کے سی آر سی مکھی عبدالسلطان خیمانی نے
دیگر کے ہمراہ کھلاڑیوں اور آفیشلز میں ا انعامات و اسناد تقسیم کئیے۔
کراچی۔ مضبوط اسٹروم واریئرز نے طاقتور حریف یونائٹیڈ ہوریکینز کو انتہائ دلچسپ و اعصاب شکن مقابلے میں 8 رنز سے شکست دے کر آغا خان جیم خانہ کے تاریخی گراؤنڈ پر منعقد ہونے والے اے کے جی پریمئیر سیزن 2 کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔
گراؤنڈ پر موجود شائقین کرکٹ اور دونوں ٹیموں کے سپوٹرز کی موجودگی میں أسٹروم واریئرز نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں۔ کے نقصان پر 186 رنز بنائے۔
نصیب نور علی نے عمدہ بیٹنگ کی اور 82 اور عبیدالرحمان نے 36 رنز بنائے۔ پرویز علی نے 2 وکٹیں لیں۔ جواب میں یونائیٹڈ ہوریکینز کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 178 رنز پر آؤٹ ہوگئ۔
عامر قریشی ۔گ 67, پرویز علی نے 37 جبکہ کپتان سعود اسلام نے 25 رنز اسکور کیئے۔اسد علی خواجہ اور شایان علی نے 3،3 وکٹیں لیں جبکہ اویس اللہ بیگ نے 2 وکٹیں لیں۔
ایونٹ کی تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر ٹیسٹ کرکٹر محمد محمد سمیع، چیئرمین آغا خان جیم خانہ مکھی عبدالسلطان خیمانی, ممبران منیر سمنانی.صابر خان اور جماعت کے اعزازی سیکریٹری اے وائ ایس بی سدرن ریجن کاشف کیتانی،
صدر لوکل کونسل رفیق جندانی، نعیم خواجہ( PASC) چیئرمین اے کے وائ ایس بی گارڈن کریم ہدانی، کامریا( درکھانہ)ممبرز منیر سمانی، صابر خان، کرکٹ کنوینئر میر افضل بیگ،
جاوید منصور، سلیم اے رحیم، پاکستان ویمنز انڈر 19 کرکٹ اور فٹبال پلیئر علیزے صابر کے ہمراہ فائنلسٹ ٹیموں میں ٹرافی کے ہمراہ دیگر انعامات بھی تقسیم کیئے۔



