کرکٹ

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید 80سال کی عمر میں انتقال کر گئے

پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید 80سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق فاروق حمید نے 1 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی اور 43 فرسٹ کلاس میچز بھی کھیلے جس میں انہوں نے 111 وکٹیں حاصل کیں۔

فاروق حمید نے 1964ء میں میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیسٹ فاسٹ بولر فاروق حمید کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا گیا ہے۔

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا سابق ٹیسٹ کرکٹر فاروق حمید کی وفات پر اظہار افسوس

وزیراعظم کی مرحوم کی بلندی ء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت مرحوم نے اپنے کھیل کے ذریعے پاکستان کا نام پوری دنیا میں روشن کیا  اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطاء فرمائے آمین

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!