35ویں نیشنل گیمز ؛ ہینڈ بال کے ٹرائلز 8 اور 9 اپریل کو پشاور میں ہونگے

35ویں نیشنل گیمز ؛
ہینڈ بال کے ٹرائلز 8اور9اپریل کو پشاور یونیورسٹی اور بینظیر وومن یونیورسٹی میں ہونگے
رسہ کشی۔باکسنگ اور باسکٹ بال کے ٹرائلز بھی پانچ سے سات اپریل تک ہونگے۔
کراچی میں شروع ہونے والی 35ویں قومی کھیلوں کے لئے صوبائی ہینڈ بال مرد و خواتین ٹیم منتخب کرنے کے لئے اوپن ٹرائلز 8اور9اپریل کو پشاور میں منقعد ہونگے۔ ٹرائلز کمیٹی چار رکنی ممبرز پر مشتمل ہوگی جس کی سربراہی خیبر پختونخوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے صدر بحر کرم کرے گے۔
کمیٹی میں خیبر پختونخوا ہینڈ بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری نورزادہ ،ارشد حسین اورماریہ ثمین شامل ہیں۔ خیبر پختونخوا ، باکسنگ،رسہ کشی اور باسکٹ بال کے ٹرائلز کا اعلان،
رسہ کشی کے 6 اپریل کوباسکٹ بالٹرائلز پانچ اور 6اپریل کو جبکہ باکسنگ ٹرائلز 6 اور 7 اپریل کو پشاور سپورٹس کمپلیکس میں ہونگے۔
خیبرپختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری ذولفقار علی بٹ کے مطابق تمام ایسوسیشنز وقت پر ٹرائلز منعقد کریں گے اور کھلاڑیوں کے شفاف انتخاب کو یقینی بنایا جائے گا
ان کے مطابق ٹرائلز کے بعد خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کے لئے مختلف ٹریننگ کیمپس کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ صوبے کے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید نکھار لایا جا سکے۔
ہینڈ بال کے تمام ڈسٹرکٹ صدور کو کہا گیا کہ اپنی ڈسٹرکٹ کی بہترین کھلاڑیوں (مردو خواتین) کو مطلوبہ تاریخ پر ٹرائلز کے لئے بھیج دے۔
لڑکوں کے ٹرائلز 8اپریل کو میاں ہینڈ بال کورٹ ہاسٹل نمبر9کے سامنے صبح نو بجے ہونگے۔جبکہ لڑکیوں کے لئے ٹرائلز 9اپریل کو بینظیر وومن یونیورسٹی لڑمہ میں صبح نو بجے ہونگے۔



