والی بال

54 ویں سینئر نیشنل والی بال چیمپین شپ واہ کینٹ میں شروع ہو گئی

افتتاحی روز کھیلے جانے والے تین میچز میں پنجاب، واپڈا اور کے پی کے نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیدی۔

54 ویں سینئر نیشنل والی بال چیمپین شپ واہ کینٹ میں شروع ہو گئی،

افتتاحی روز کھیلے جانے والے تین میچز میں پنجاب،

واپڈا اور کے پی کے نے اپنی اپنی حریف ٹیموں کو شکست دیدی۔

پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام واہ کینٹ میں شروع ہونے والی چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی جنرل شفیق احمد ممبر پی او ایف بورڈ تھے۔

اس موقع پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے اعلی عہدیدار بھی موجود تھے۔ پہلا میچ پنجاب اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ جس میں پنجاب نے تین صفر سیٹ سے کامیابی اپنے نام کی۔

پنجاب کی کامیابی کا سکور پچیس گیارہ، پچیس سولہ اور پچیس سات رہا دوسرے میچ میں واپڈا نے اے جے کے کے خلاف تین صفر سے کامیابی حاصل کی۔ واپڈا کی کامیابی کا سکور پچیس تیرہ، پچیس بارہ اور پچیس تیرہ رہا۔

تیسرے میچ میں کے پی کی نے گلگت بلتستان کے خلاف آسان کامیابی سمیٹی۔ کے پی کے کی کامیابی کا سکور پچیس نو، پچیس نو اور پچیس تیرہ رہا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!