کرکٹ

غلطی تسلیم، سیریز مایوس کن، کچھ نہیں سیکھا، تمام شعبوں میں بہتری لانا ہو گی ; محمد رضوان

غلطی تسلیم، سیریز مایوس کن، کچھ نہیں سیکھا، تمام شعبوں میں بہتری لانا ہو گی: محمد رضوان

قومی ٹیم کے کپتان محمدرضوان نے نیوزی لینڈ کے ہاتھوں دردناک شکست کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ یہ سیریز مایوس کن رہی۔

ہمارے لیے مثبت پہلو بابراعظم کی اچھی فارم اور نسیم شاہ کی بیٹنگ ہے۔ سفیان نے بہت اچھی بائولنگ کی۔ میں نیوزی لینڈ کو کریڈٹ دوں گا،

انہوں نے کھیل کے تمام شعبوں میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ ہمیں نئی گیند کے خلاف بہتر کھیلنا ہوگا۔ ہم واپس جا کر یہاں سے جو کچھ سیکھا ہے، اس پر بات کریں گے۔ ہم پی ایس ایل کا لطف اٹھائیں گے،

یہ ہمارے لیے ایک بڑا ٹورنامنٹ ہے۔ ہم چیمپئنز ٹرافی (اور اس سیریز) میں اچھا نہیں کر سکے، اْمید ہے کہ پی ایس ایل میں اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔ ہمارے لیے یہ سیریز مشکل تھی۔

محمد رضوان نے نیوزی لینڈ سے وائٹ واش پر اپنی غلطی تسلیم کرلی اور کہا کہ تنقید کرنا آپ کا حق ہے‘ بطور لیڈر اپنی غلطی مانتا ہوں، تمام شعبوں میں ‘بہت سی چیزوں میں بہتری لانا ہوگی۔

ہم چالیس اوورز تک اچھا کھیلتے ہیں لیکن فنش نہیں کرپاتے، گیم اویئرنس کی اب بھی کمی ہے۔

ٹی 20 سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کا تھا جسے تسلیم کیا۔ نیوزی لینڈ نے ایشین کنڈیشنز میں بھی اچھا پرفارم کیا تھا اور اس سیریز میں بھی اچھی کرکٹ کھیلی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!