دیگر سپورٹس

ڈی آئی خان‘ ڈیرہ جات فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری

ڈی آئی خان‘ ڈیرہ جات فیسٹیول میں مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری ہے

محکمہ کھیل و امور نوجوانان خیبر پختونخوا کے زیر اہتمام ڈیرہ جات 2025 میں کھیلوں کے مختلف سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں‘ ملک بھر سے آئے ہوئے کھلاڑی اور شائقین کی کثیر تعداد نے میلے کو چار چاند لگا دیئے

‘ ملک بھر سے نیزہ بازی کے سو سے زائد کلبوں نے حصہ لیا جس میں پہلی مرتبہ خواتین کی ٹیم بھی شامل تھی

‘ کوڈی کبڈی میں 34 ٹیموں نے شرکت کی،ڈیرہ اسماعیل خان کے رتہ کلاچی سٹیڈیم میں منعقدہ ڈیرہ جات 2025 فیسٹیول کے دوسرے روز مختلف کھیلوں کے مقابلے جاری رہے‘

نیزہ بازی کے ایونٹ میں پہلی مرتبہ خواتین کی ٹیم نے بھی حصہ لیا جبکہ سو سے زائد مردوں کے کلبوں نے شرکت کی ‘فیسٹیول میں کیٹل شو، گھوڑا شو وغیرہ سمیت دیگر مقابلے بھی منعقد کئے جارہے ہیں‘

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی ذاتی دلچسپی کی بدولت نئے اور شاندار انذاز سے ڈیرہ جات کا انعقاد کیا جارہا ہے

جس کا مقصد صوبے کی ثقافت اور روایات کا فروغ ہے اس کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ان کی بہترین صلاحیتیں دکھانے کے مواقع میسر آئے ہیں‘ ڈیرہ جات کے انعقاد میں صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں‘سیکرٹری سپورٹس ‘

ڈی جی سپورٹس عبدالناصر سمیت ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس نعمت اللہ مروت‘ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ سمیت دیگر آفیسرز اور پوری ٹیم کا اہم ترین کردار رے اور ان مقابلوں کو تاریخی بنانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے محکمہ کھیل کے مطابق ڈیرہ جات کا انعقاد ہر سال کیا جائے گا ‘

واضح رہے کہ ڈیرہ جات میں میلہ اسپان‘ تاریخی مقامات کے دورے‘ نعت و قرآت اور مشاعرے‘ تقاریر کے مقابلوں‘

شجرکاری‘فنون کے مختلف نوعیت کے نمائشیں‘قومی و علاقائی کھیلوں کے مقابلے‘ آف روڈ چیلنج سمیت دیگر سرگرمیاں منعقد ہونگی جو 20 اپریل تک جاری رہیں گی

 

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!