دیگر سپورٹس

پنجاب نے "35ویں نیشنل گیمز” کے انعقاد کی پیشکش کر دی

کراچی میں 35ویں نیشنل گیمز ملتوی، پنجاب نے لاہور میں انعقاد کی پیشکش کر دی

سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کی جانب سے 35ویں نیشنل گیمز 2025 کراچی کے التوا کے بعد، پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن نے یہ مقابلے لاہور میں منعقد کرنے کی پیشکش کی ہے۔

یہ گیمز یکم سے 9 مئی 2025 تک ہونے تھے جنہیں "ناقابلِ تلافی حالات” کے باعث ملتوی کیا گیا۔اس حوالے سے ایک لیٹر سوشل میڈیا پر گذشتہ روز سے وائرل ہوا ہے.

پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ادریس حیدر خواجہ نے ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز پنجاب، محمد خضر افضل چوہان کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے تجویز دی ہے کہ

انہی تاریخوں میں لاہور میں ان کھیلوں کا انعقاد کیا جائے تاکہ پہلے سے خرچ ہونے والے اخراجات کو بچایا جا سکے۔ ان اخراجات میں تمام صوبوں، آرمی، واپڈا، ایئرفورس، نیوی، پولیس، ایچ ای سی اور ریلویز جیسے ادارے شامل ہیں۔

ادریس خواجہ نے درخواست کی کہ اس تجویز کو فوری طور پر وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز تک پہنچایا جائے تاکہ ان کی منظوری کے بعد لاہور میں کھیلوں کی تیاری شروع کی جا سکے۔

نیشنل گیمز پاکستان کا سب سے بڑا کھیلوں کا قومی ایونٹ ہے جس میں ملک بھر سے کھلاڑی شرکت کرتے ہیں۔ ان کھیلوں کے ذریعے نہ صرف کھیلوں کا فروغ ہوتا ہے بلکہ صوبوں اور اداروں کے درمیان ہم آہنگی بھی پیدا ہوتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!