دیگر سپورٹس

رانا شہزاد اختر نے آئی سی ایس ٹی ایس آئی ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

رانا شہزاد اختر نے آئی سی ایس ٹی ایس آئی ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ جیت لیا

اسلام آباد (نوازگوھر) رانا شہزاد اختر نے آئی سی ایس ٹی ایس آئی ٹین پن باؤلنگ ٹورنامنٹ جیت لیا جبکہ راحیل احمد اور سردار ظہیر بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہے۔ فواد عباسی نے چوتھی اور محمد ریاض نے پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی پاکستان ٹین پن باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمن نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری صدر اویس ستی، سینئر نائب صدر طیب وحید شیخ اور پاکستان سٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل رانا تنویر احمد کے علاوہ شائقینِ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز لیزر سٹی بائولنگ کلب، صفا گولڈ ایف سیون مرکز اسلام آباد میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں رانا شہزاد اختر 179 پوائنٹس کے ساتھ چیمپئن بن گئے۔

راحیل احمد 146 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر اور سردار ظہیر احمد 122 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

اسی طرح فواد عباسی نے 111 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی اور محمد ریاض نے 102 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ٹورنامنٹ اسلام آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے زیر اہتمام اور اسلام آباد ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے تعاون سے کھیلا گیا جس میں 50 سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!