PSL2025

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کو شکست، لاہور قلندرز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئے

پی ایس ایل 10: پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست، لاہور قلندرز پلے آف مرحلے میں پہنچ گئے

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 29 ویں اور فیصلہ کن میچ میں لاہور قلندرز نے پشاور زلمی کو 26 رنز سے شکست دیدی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں ہونیوالے میچ میں پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے لاہور قلندرز نے مقررہ 13 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز بنائے۔

لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان 60 رنز بناکر نمایاں رہے، محمد نعیم نے 22، کوشال پریرا نے 17، عبداللہ شفیق نے 5، سکندر رضا نے 4 جبکہ آصف علی نے 18 رنز بنائے۔

پشاور زلمی کی جانب سے ڈینیل سیمز ، علی رضا اور احمد دانیال نے 2، 2 وکٹیں حاصل کی۔

لاہور قلندرز کی جانب سے دیئے گئے 150 رنز کے ہدف میں پشاور زلمی کی پوری ٹیم 123 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، احمد دانیال 24، عبدذالصمد 17 اور بابر اعظم 16 رنز بنا سکے، صائم ایوب اور محمد حارث نے 8، 8 سکور کئے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی میں تیز آندھی کے باعث لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کے ٹاس میں تاخیر ہوئی جس کے بعد میچ تاخیر سے 9 بج کر 45 منٹ پر شروع ہوا، بارش اور خراب موسم کے باعث میچ 13 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس شام سات بجے شیڈول تھا تاہم بارش کی وجہ سے میچ کا آغاز تاخیر سے ہوا جبکہ میچ کو 13 اوورز تک محدود کیا گیا تھا۔

پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کے درمیان آج کا فیصلہ کُن میچ یہ تہہ کرے گا کہ کونسی ٹیم پلے آف مرحلے میں کوالیفائی کرتی ہے۔

یاد رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز پہلے ہی ایونٹ کے پلے آف مرحلے میں رسائی حاصل کر چکی ہیں۔
پی ایس ایل کے پوائنٹس ٹیبل پر لاہور قلندرز نو پوائنٹس کے ساتھ چوتھے جبکہ پشاور زلمی آٹھ پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

اس سے قبل 28ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ملتان سلطانز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

پشاور زلمی کی ٹیم ; محمد حارث، صائم ایوب، بابر اعظم (کپتان)، میکس برینٹ، معاذ صداقت، عبدالصمد، ڈینیئل سامس، لُوک وُڈ، محمد علی، احمد دانیال اور علی رضا پشاور زلمی کی ٹیم میں شامل تھے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم ; فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، کشال پریرہ، سکندر رضا، آصف علی، شکیب الحسن، شاہین شاہ آفریدی (کپتان)، حارث رؤف، سلمان مرزا اور زمان خان لاہور قلندرز کی ٹیم کا حصہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!