دیگر سپورٹس

ایشین ان ڈور روئنگ چیمپئن شپ ؛ پاکستانی ٹیم دس گولڈ میڈلز جیت کر وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان روئنگ فیڈریشن کے عہدے داران نے وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا

ایشین ان ڈور روئنگ چیمپئن شپ میں پاکستان نے دس گولڈ میڈلز جیت لئے

پاکستان روئنگ فیڈریشن کے عہدے داران نے وطن واپسی پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ایشین ان ڈور روئنگ چیمپئن شپ میں شاندار اور تاریخی پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے کے بعد پاکستان روئنگ ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔

تھائی لینڈ کے شہر پتایا میں منعقدہ ایونٹ میں پاکستان کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 10گولڈ میڈلز جیتنے کے علاوہ تین سلور اور ایک برانز میڈل بھی حاصل کیا۔

پاکستان کی ٹیم چھ ممبران پر مشتمل تھی جن میں سے پانچ کا تعلق پاکستان آرمی سے تھا ان میں صوبیدارمیجر مقبول،اسد اقبال،عبدالجبار،ولی اللہ خان،سید افتخاراورکراچی سے شہزاد شامل تھے۔

پاکستان نے چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی۔لاہور ائر پورٹ پر پاکستان روئنگ فیڈریشن کے چیئر مین رضوان الحق،صدرحمدان نزیر،سیکریٹری جنرل ایم ظہیر،

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدرکرنل(ر)ناصر تنگ اور شائقین کی کثیر تعداد نے قومی روئنگ کھلاڑیوں کا فقید المثال استقبال کیا۔ پاکستان نے مختصر دستے کے باوجود شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایرا ن،کوریا اور ملائشیا جیسی ٹیموں سے زیادہ میڈلز جیتے۔

چیمپئن شپ میں میزبان تھائی لینڈ کے علاوہ پاکستان،عراق،ملائشیا،سری لنکا،بھارت،جنوبی کوریا،ایرا ن،متحدہ عرب امارات،کویت اور سعودی عرب نے شرکت کی تھی۔

چیمپئن شپ میں تھائی لینڈ نے پہلی اور بھارت نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔واضح رہے کہ بھارت کا دستہ24کھلاڑیوں پر مشتمل تھا جبکہ پاکستان کے دستے میں صرف چھ کھلاڑی شامل تھے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!