بہاولپور(اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل انٹر سٹی فٹبال ٹورنامنٹ کا رنگا رنگ آغاز برقی قمقموں کی روشنی میں ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور کے سرسبز گراؤنڈ پر ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر بہاولپور شاہزیب سعید نے گیند کو کک لگا کر ٹورنامنٹ کا رسمی افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈی ایف اے بہاولپور کے منتخب عہدیداران و ممبران کے علاوہ ...
مزید پڑھیں »دیگر سپورٹس
انٹرسٹی فٹبال ٹورنامنٹ ،دوسرے مرحلے کیلئے اسلام آباد گرین کی 22رکنی ٹیم کا اعلان
اسلام آباد ( سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن نے انٹر سٹی فٹ بال ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے 22 رکنی اسلام آباد گرین کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا ہے، اسلام آباد ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری سید شرافت حسین بخاری نے 22 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے بتایاکہ ...
مزید پڑھیں »پاکستان گرین اور پاکستان ریڈ کے درمیان نمائشی بیس بال میچ
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان انڈر 15گرین اور پاکستان انڈر15ریڈ کے درمیان ایک نمائشی میچ اسلام آباد میں کھیلا گیا۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے سیکرٹری جنرل شیخ مظہر احمد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان انڈر 15گرین اور پاکستان انڈر 15ریڈ کے درمیان ایک نمائشی میچ بیس گراؤنڈ پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں کھیلا گیا۔ نیشنل بیس بال اکیڈمی، ...
مزید پڑھیں »پروفیشنل سنوکر کھلاڑی حمزہ کی عوام سے مالی امداد کی اپیل
لندن (سپورٹس لنک ین رپورٹ)پاکستان کے پروفیشنل اسنوکر کھلاڑی حمزہ اکبر نے کیرئیر جاری رکھنے کیلئے عوام سے مالی مدد کی اپیل کردی۔سابق قومی اور ایشین چیمپئن حمزہ اکبر گزشتہ چار سال سے پروفیشنل اسنوکر سرکٹ میں شرکت کیلئے برطانیہ میں مقیم ہیں، تاہم مالی معاملات کی وجہ سے ان کا کیرئیر اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔حمزہ کا کہنا ہے ...
مزید پڑھیں »شیخوپورہ میں ہونے والا شیر پاکستان دنگل کا معرکہ کس پہلوان نے مار لیا
شیخوپورہ(سپورٹس لنک ین رپورٹ) شیخوپورہ میں شیر پاکستان دنگل عثمان مجید عرف بلو پہلوان نے جیت لیا۔کمپنی باغ میں ہونے والے میچ میں شیخوپورہ کے عثمان مجید نے بہاولپور کےاعظم لڈکا کو چت کیا۔میچ جیتنے کے بعد فاتح پہلوان کے مداحوں نے ڈھول کی تھاپ پر فتح کا بھرپور جشن منایا۔کمپنی باغ میں ہونے والے میچ میں ریسلرز کے دائو ...
مزید پڑھیں »نیمار پر تین میچوں کی پابندی عائد، فٹبالر نے ایسی کیا حرکت کر ڈالی؟
پیرس (سپورٹس لنک ین رپورٹ)یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے پیرس سینٹ جرمینز کے میچ آفیشل کی بے عزتی کرنے پر نیمار پر چیمپیئنز لیگ کے 3 میچز کی پابندی عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’نیمار میچ آفیشل ...
مزید پڑھیں »نیشنل انٹر سٹی فٹبال چمپئن شپ ‘ فائنل راؤنڈ کاآج سے ملتان اور بہاولپور میں بیک وقت آغاز
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) پاکستان فٹبال فیڈریشن کے زیر اہتمام نیشنل انٹرسٹی فٹبال چمپئن شپ 2019کا فائنل راؤنڈ آج (ہفتہ) سے ملتان اور بہاولپور کے سرسبز اور خوبصورت میدانوں پر شائقین کی توجہ کا مرکز بنے گا۔ملک کے 12مختلف مقامات پر مقامی سٹی کی ٹیموں کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھلائے گئے اور 12ٹیموں نے فائنل راؤنڈ میں شرکت کیلئے ملتان اور بہاولپور ...
مزید پڑھیں »پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ کی وفاقی سیکرٹری برائے برائے کھیل سے ملاقات
اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر علی شاہ نے وفاقی سیکرٹری برائے کھیل اکبر حسین درانی سے کیبنٹ ڈویژن اسلام آباد میں سے اُ ن کے چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر پاکستان فیڈریشن بیس بال کے فنانس سیکرٹری طاہر محمود، لیگل ایڈوائزر فخر امیر کاظمی، بیس بال پلیئر طارق ندیم اور شمس الاسلام ...
مزید پڑھیں »صوبائی وزیر کھیل رائے تیمور خان بھٹی نے 14 تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کیلئے فنڈز جاری کرنیکی منظوری دیدی
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)۔صوبائی وزیر کھیل وامور نوجوانان رائے تیمور خان بھٹی کی زیرصدارت اہم اجلاس نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں منعقد ہواجس میں پنجاب کی 14 تحصیلوں میں سپورٹس کمپلیکس کی تعمیر کے لئے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی، ان منصوبوں میں تحصیل سپورٹس کمپلیکس چوا سیدن شاہ ، تحصیل سپورٹس کمپلیکس پنڈ دادنخان، تحصیل سپورٹس کمپلیکس جلالپور جٹاں ...
مزید پڑھیں »لیثررلیگز انٹرا سٹی ، کراچی سینٹرکے کوالیفائنگ راؤنڈ 27اپریل سے کھیلے جائیں گے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیثررلیگز انٹرا سٹی چمپئن شپ ، کراچی سینٹر کے مقابلے 27تا28اپریل کے ایم سی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔کراچی چمپئن کا اعزازحاصل کرنے کیلئے 72ٹیمیں میدان میں اتریں گی۔ 38,38ٹیموں کو دو گروپ میں تقسیم کیا گیا ہے ۔گروپ ’اے‘ اور گروپ ’بی‘ کی 4,4باٹم لائن پر موجود ٹیموں کو ایک ایک ...
مزید پڑھیں »