نیمار پر تین میچوں کی پابندی عائد، فٹبالر نے ایسی کیا حرکت کر ڈالی؟

پیرس (سپورٹس لنک ین رپورٹ)یونین آف یورپین فٹبال ایسوسی ایشن (یوئیفا) نے پیرس سینٹ جرمینز کے میچ آفیشل کی بے عزتی کرنے پر نیمار پر چیمپیئنز لیگ کے 3 میچز کی پابندی عائد کردی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق یورپی فٹبال کی گورننگ باڈی نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’نیمار میچ آفیشل کی بے عزتی/ہراساں کرنے کے مجرم قرار پائے‘۔27 سالہ فٹبالر چیمپیئنز لیگ کے اگلے سیزن میں پیرس سینٹ جرمین گروپ اسٹیج کے آدھے سے زائد میچز نہیں کھیل سکیں گے۔خیال رہے کہ نیمار نے فیصلہ کن اضافی انجری ٹائم میں پینالٹی دیے جانے پر غصے کا اظہار کیا تھا جس میں مانچسٹر یونئیٹڈ کے مارکس راشفورد نے گول کیا تھا۔انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ’یہ انتہائی شرم کی بات ہے، 4 لوگ ٹی وی کے سامنے سلو موشن ری پلے دیکھ کر بھی فٹبال نہیں سمجھ سکتے‘۔اطلاعات کے مطابق نیمار پینالٹی دیے جانے کے فیصلے سے اس قدر غصے میں تھے کہ انہیں پی ایس جی کے اسٹاف نے ریفریز کے ڈریسنگ روم میں گھسنے سے روکا تھا۔

error: Content is protected !!