نئی دہلی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق کیوی کپتان برینڈن میک کلم نے اعتراف کیا ہے کہ آئی پی ایل دو ہزار سولہ میں گجرات لائنز کی نمائندگی کرتے ہوئے ان کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا لیکن وہ سویڈن کے آزاد ماہرین سے استھما سے نجات کیلئے دوا کے استعمال کا سرٹیفکیٹ لے کر کلیئر ہو گئے تھے ۔ دہلی میں شدید ...
مزید پڑھیں »کرکٹ
انگلینڈ کا آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں کلین سوئپ
مانچسٹر(سپورٹس لنک رپورٹ)انگلینڈ نے جوز بٹلر کے شاندار 110 رنز کی بدولت آسٹریلیا کو ایک روزہ سیریز کے پانچویں اور آخری میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے کر کلین سوئپ کردیا۔مانچسٹر میں کھیلے گئے پانچویں ایک روزہ میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو ایک اچھے آغاز ...
مزید پڑھیں »بھارت کیخلاف میچ میں میچ فکسنگ کی پیشکش،عمر اکمل نے دھماکہ کردیا
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)فروری 2015 کو ایڈیلیڈ اوول میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ون ڈے انٹر نیشنل میچ کودنیا بھرمیں ٹیلی وژن پر تقریباً 288 ملین لوگوں نے دیکھا اور یہ کھیلوں کی تاریخ میں سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ تھا۔تاہم اب آؤٹ آف فارم پاکستانی بیٹسمین عمر اکمل نے اس میچ کے بارے میں بیان ...
مزید پڑھیں »انوشکا اور ویرات کو ‘کچرا پھینکنے والے نوجوان’ نے قانونی نوٹس بھیج دیا
ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ) بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کو کچرا پھینکنے والے نوجوان کی جانب سے قانونی نوٹس موصول ہوگیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارہان سنگھ نے بتایا کہ ’میرے قانونی مشیر نے ویرات کوہلی اور ان کی اہلیہ انوشکا کو قانونی نوٹس بھیج دیا اور اب بال ان کی کورٹ میں ہے۔ارہان سنگھ ...
مزید پڑھیں »بھارت کیخلاف ٹی 20سیزیز ،جوشوا ،میکبرائن آئرش سکواڈ کا حصہ
ڈبلن (سپورٹس لنک رپورٹ) آئرلینڈ نے بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، جوشوا لٹل اور اینڈی میکبرائن کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی جبکہ بیری میکارتھی اور کریگ ینگ کو ڈراپ کر دیا گیا۔ سکواڈ کپتان گیری ولسن، اینڈریو بلبرائن، پیٹر چیس، جارج ڈوکریل، جوشوا لٹل، اینڈی میکبرائن، کیون اوبرائن، ولیم پورٹرفیلڈ، ...
مزید پڑھیں »محمد حفیظ کے ڈوبتے کیریئر کو لائف لائن مل گئی
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)دورئہ زمبابوے کیلئے احمد شہزاد کی دونوں اسکواڈز سے چھٹی ہوگئی جبکہ محمد حفیظ کے ڈوبتے کیریئر کو لائف لائن مل گئی۔پاکستان، زمبابوے اور آسٹریلیا پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم سے 8جولائی تک شیڈول ہے، بعدازاں گرین شرٹس کو میزبان ٹیم کیخلاف 5ون ڈے میچز بھی کھیلنا ہیں، ڈوپ ٹیسٹ مثبت آنے پر آئوٹ آف فارم احمد ...
مزید پڑھیں »بھارتی کرکٹ ٹیم طویل دورے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی
لندن(سپورٹس لنک رپورٹ) بھارتی کرکٹ ٹیم ویرات کوہلی کی قیادت میں جیت کا عزم لئے طویل دورے کیلئے انگلینڈ پہنچ گئی، مہمان ٹیم 81 روزہ دورے کے دوران آئرلینڈ کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچوں سمیت انگلینڈ کے خلاف تین ٹی ٹونٹی، تین ون ڈے اور پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ بھارتی ٹیم کے قائد کوہلی نے کہا ...
مزید پڑھیں »سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی،جنوبی افریقہ کی پہلی جیت
لندن (سپورٹس لنک رپورٹ) سہ ملکی ویمنز ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں جنوبی افریقہ نے انگلینڈ کو ہرا کر پہلی فتح کا مزہ چکھ لیا، لیزل لی نے 6 چھکوں کی مدد سے 68 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ سیون لوس نے 63 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، بیوماؤنٹ کی 71 رنز ...
مزید پڑھیں »اظہر علی نے اپنی خراب کارکردگی کا اعتراف کرلیا
لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)دورہ زمبابوے کے لیے قومی ون ڈے ٹیم سے ڈراپ ہونے والے اظہر علی نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی کارکردگی گزشتہ کچھ عرصے سے اچھی نہیں رہی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق قومی کپتان اظہر نے کہا کہ وہ فارغ وقت میں سمر کیمپ میں شرکت کریں گے جس کا مقصد کھلاڑیوں کومستقبل کیلئے تیار کرنا ...
مزید پڑھیں »ون ڈے میں دو گیندوں کا استعمال،ریورس سوئنگ کیلئے تباہ کن
ممبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے ون ڈے کرکٹ میں دو گیندوں کے استعمال کو ریورس سوئنگ کیلئے تباہ کن قرار دیدیا۔ ٹنڈولکر نے ٹوئٹر پر کہا کہ ایک روزہ کرکٹ میں دو نئی گیندوں کا استعمال تباہی کی ایک مکمل ریسیپی ہے کیونکہ کوئی گیند بھی اتنی پرانی نہیں ہو پاتی کہ اس سے ریورس سوئنگ ہو ...
مزید پڑھیں »