پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور، موئے تھائی کا فائنل واپڈ اکی نوروقار اور بانو نے جیت لیا

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ)۔ڈویژنل سپورٹس آفس لاہور اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفس لاہور کے زیراہتمام اور سپورٹس بورڈ پنجاب کے تعاون سے ہونیوالی پنجاب مارشل آرٹس گیمز لاہور 2020ء کے مقابلے جمعرات کو دوسرے روز بھی جاری رہے، نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس کے جمنیزیم ہال میں مختلف کیٹیگریز کے مقابلے ہوئے جس میں بوائز اور گرلز کے مقابلے بھی شامل ہیں،موئے تھائی گرلز کا 45کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری کا فائنل واپڈا کی نور وقار نے جیت لیا، ریلوے کی مناہل رنراپ رہیں جبکہ پولیس کی ثانیہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی،48کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری کا فائنل واپڈا کی بانو نے جیت لیا، پنجاب کی زیب رنر اپ رہیں، اقرا عمران نے تیسری پوزیشن لی، وہ وی نیم بوائز کے 50کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری کے مقابلے میں حماد اول، شکیل دوئم، طاہر رئوف سوئم رہے، 55کلوگرام سے کم وزن کی کیٹگری میں بلال اصغر اول، صابر علی دوئم، فیصل اشفاق سوئم رہے

60کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری میں فضل ربی اول، فیضان وحید دوئم، فیصل موسیٰ سوئم رہے، 65کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری میں عبداللہ خان اول، صہیب اسحاق دوئم، عبدالمتین سوئم رہے، 70کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری میں عزت خان اول، فرمان علی دوئم، سید طاہر سوئم رہے،تائی کوانڈ و بوائزکے35کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری کے مقابلے میں آدی لکاس نے پہلی، فیضان رسول نے دوسری، علی ناصر نے تیسری، 40کلوگرام کم وزن کی کیٹیگری میں عبدالاحد نے پہلی، زین الیاس نے دوسری، غلام فرید نے تیسری، 45کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری میں سیف اللہ نے پہلی، علی حیدر نے دوسری ، طاہر ستار نے تیسری، 52کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری میں عبدون بٹ نے پہلی، محمد حزیفہ نے دوسری، زین العابدین نے تیسری پوزیشن حاصل کی،تائی کوانڈ و گرلز میں 30کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری میں کنیز فاطمہ پہلے، نور فاطمہ دوسرے ، مناہل ندیم تیسرے، 40کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری میں ایمان فاطمہ پہلے، یسرا دوسرے، اقراء خالد تیسرے، 50کلوگرام سے کم وزن کی کیٹیگری میں انعم اکرام پہلے

ہدا کاشف دوسرے اور آصفہ شہزاد تیسرے نمبر پر رہیں۔پین کیک سلاٹ بوائز کے 47سے 51کلوگرام کی کیٹیگری کے مقابلے میں طلحہ نے پہلی، علی حیدر نے دوسری، حسن محبوب نے تیسری، 51سے 55کلوگرام کی کیٹیگری میں علی عمران نے پہلی، برہان نے دوسری، اویس خلیل نے تیسری، 55سے 59کلوگرام کی کیٹیگری میں احمد زمان نے پہلی، اسامہ نے دوسری ، ذیشان نے تیسری، 59سے 63کلوگرام کی کیٹیگری میںمحمدشکیل نے پہلی،علی حسین نے دوسری ، حذیفہ نے تیسری،63سے67کلوگرام کی کیٹیگری میں ضیغم علی نے پہلی، علی فیصل نے دوسری اور سجاول نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پین کیک سلاٹ گرلز کی 43سے 47کلوگرام کی کیٹیگری میں ایمان بانو، رمشا ناصر اور طوبہ دلاور پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر رہیں،47سے51کی کیٹیگری میں ارجومن ، لائنہ ناصر اور ماہین نے بالترتیب پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، 51سے55کلوگرام کی کیٹیگری میں حدیقہ، فضہ عباس اور فجر بتول نے پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن لی۔

error: Content is protected !!