انٹرڈویژنل وشوٹورنامنٹ9تا10فروری سپورٹس کمپلیکس چاسدہ میں منعقدہوگا



پشاور(سپورٹس رپورٹر)ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسرچارسدہ کے تعاون سے خیبرپختونخواووشوکنگفوایسوسی ایشن کے زیراہتمام دوروزہ انٹرڈویژنل ٹورنامنٹ9تا10 فروری عبدالولی خان سپورٹس کمپلیکس چاسدہ میں منعقدہوگا۔ان مقابلوں میں پشاور مردان کوہاٹ بنوں ڈی ائی خان سوات اورہزارہ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔خیبرپختونخواووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری نجم اللہ صافی کے مطابق چارسدہ سپورٹس کمپلیکس میں دوروز تک جاری رہنے والے ان بین الاضلاعی ووشومقابلوں کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں اورمیڈلزجیتنے کیلئے پشاورسمیت۔صوبے کے ساتوں ڈویژن میں بہترین ٹیموںکی تشکیل کیلیئے کھلاڑیوں کے ٹرائلز لیئے جائینگے۔انکاکہناتھاکہ اگلے ماہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے زیراہتمام منعقدہ انڈر21گیمزکیلئے ڈویژن کی بہترین ٹیموں کاانتخاب کیاجائیگا۔انہوں نے صوبائی حکومت وسپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے صوبے میں کھلاڑیوں کوبنیادی وسائل کی فراہمی اور انکی مالی تعاون کو خراج تحسین پیش کیااور کہاکہ انشاء اللہ اس اقدام سے خیبر پختونخوامیں کھیلوں کو صحیح معنوں میں فروغ ملے گااور نچلی سطح پر بہترین ٹیلنٹ سامنے آئیگا۔نجم اللہ صافی نے بتایاکہ اللہ کے فضل سے خیبر پختونخوانشمول قبائلی اضلاع میں ووشوکنگفوبلکہ کراٹے،تائیکوانڈو،جوڈوسمیت تمام مارشل آرٹس کھیلوں کا بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور صوبائی حکو مت کی کی جانب سے اس سپورٹس کے باعث یہاں کے نوجوانوں کھلاڑیوںمیں کھیلنے کا ایک حقیقی جذبہ پیداہواہے، انہوںنے امید ظاہر کہ انشاء اللہ خیبر پختونخواکے کھلاڑی قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر ملک وقوم کا نام روشن کرینگے۔

error: Content is protected !!