Tag: جرمنی

  • ہاکی کے متوالوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کب کس سے ٹکرائے گی تفصیلات آگئیں

    ہاکی کے متوالوں کیلئے بڑی خبر۔۔۔ورلڈ کپ میں پاکستان ٹیم کب کس سے ٹکرائے گی تفصیلات آگئیں

    لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ) ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا جب کہ پاکستان کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا۔ایف آئی ایچ نے ہاکی ورلڈ کپ 2018 کے شیڈول کا اعلان کردیا، ایونٹ میں 16 ٹیمیں شرکت کریں گی جنھیں 4 پولز میں تقسیم کیا گیا ہے، پول اے میں ریو اولمپکس 2016 کی چیمپئن اور ورلڈ نمبر 2 ارجنٹائن، نمبر 9 نیوزی لینڈ، نمبر 8 اسپین اور نمبر 18فرانس کی ٹیمیں شامل ہیں۔پول بی میں عالمی نمبر ون آسٹریلیا، نمبر 7 انگلینڈ، نمبر 10آئرلینڈ اور نمبر 17چین، پول سی میں ورلڈ نمبر 3 بیلجیم کے ساتھ نمبر 6 بھارت، نمبر 11 کینیڈا اور نمبر 15جنوبی افریقہ کو رکھا گیا ہے جبکہ پول ڈی میں عالمی نمبر 4 نیدرلینڈ کے ساتھ پانچویں نمبر پر موجود دو مرتبہ کی ورلڈ چیمپئن جرمنی، نمبر 12ملائیشیا اور ایف آئی ایچ رینکنگ میں 13 ویں نمبر پر موجود ریکارڈ 4 عالمی ٹائٹلز کی فاتح پاکستان کی ٹیمیں شریک ہوں گی۔ ورلڈ کپ میں پول مرحلے میں 28 سے 9 نومبر تک ہر روز دو میچز کھیلے جائیں گے۔ایونٹ کے افتتاحی روز پول سی میں شین میکلوڈ کی قیادت میں بیلجیم اور کینیڈا کے مابین ہوگا، دوسرے میچ میں میزبان بھارت کا مقابلہ جنوبی افریقہ سے شیڈول ہے۔ گرین شرٹس کا پہلا مقابلہ یکم دسمبر کو جرمنی سے ہوگا، 5 دسمبر کو ملائیشیا سے جوڑ پڑے گا جبکہ 9 دسمبر کو قومی ٹیم نیدر لینڈز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ 2 دسمبر کو بھارت اور بیلجیم کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، انگلینڈ اور آسٹریلیا 4 دسمبر کو آمنے سامنے ہوں گی۔ہر پول میں ٹاپ پوزیشن پر آنے والی ٹیمیں کوارٹر فائنل میں یقینی رسائی حاصل کرلیں گی جبکہ دوسرے اور تیسرے نمبر پر موجود ٹیموں کو 10 اور 11 دسمبر کو ایک ایک میچ مزید کھیلنا ہوگا۔کوارٹر فائنلز 12 اور 13 دسمبر کو کھیلے جائیں گے، 14 دسمبر کو آرام کا دن ہوگا جبکہ 15 دسمبر کو سیمی فائنلز شیڈول ہیں، فیصلہ کن معرکہ 16 دسمبر کو ہوگا۔جبکہ اسی روز سیمی فائنلز میں ہارنے والی ٹیموں کے مابین برانز میڈل کیلیے میچ بھی ہوگا۔میگا ایونٹ رواں سال 28 نومبر سے 16 دسمبر تک کالنگا اسٹیڈیم بھونیشور میں ہوگا، میزبان وینیو میں تزئین و آرائش کا کام جاری ہے، ورلڈ کپ میں میزبان بھارت کے علاوہ گزشتہ سال لندن اور جوہانسبرگ میں کھیلے گئے ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنلز کے ذریعے کوالیفائی کرنے والی اور براعظمی چیمپئنز ٹیمیں شامل ہیں۔

     

  • فٹبال تماشائیو کا انوکھا  احتجاج، ٹینس بالز، ٹوائلٹ رولز کی برسات

    فٹبال تماشائیو کا انوکھا احتجاج، ٹینس بالز، ٹوائلٹ رولز کی برسات

    برلن(سپورٹس لنک رپورٹ)جرمنی میں فٹبال کے مداحوں کا انوکھا احتجاج، کھیل کے دوران ٹینس بالز اور ٹوائلٹ رول کی گراؤنڈ میں برسات کر دی۔

    فٹبال میچز کے دوران مداحوں کے درمیان اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے لڑائی جھگڑے تو ہوتے رہتے ہیں تاہم جرمنی میں ہونے والے ایک فٹ بال لیگ میچ لکے دوران شائقین نے انوکھا احتجاج کیا اور گراؤنڈ میں ٹینس بالز اور ٹوائلٹ رولز کی برسات کر دی۔

    شائقین کی جانب سے ایسا احتجاج دیکھ کر نہ صرف کھلاڑی اور پریشان ہو گئے بلکہ ریفری اور سیکیورٹی اہلکار بھی میچ روک کر صورتحال پر ہکابکا دکھائی دئیے اور تھیلوں میں بالز اور ٹوائلٹ رولز جمع کرتے رہے۔

  • قطر اوپن ٹینس :اینجلیک کربر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

    قطر اوپن ٹینس :اینجلیک کربر کوارٹر فائنل میں پہنچ گئیں

    قطر (سپورٹس لنک رپورٹ )برطانوی کھلاڑی جوہانا کونٹا نے پہلا سیٹ اپنے نام کیا ، اینجلیک نے دونوں سیٹ جیت کر کوارٹر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کر لیا

     قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میں جرمنی کی اینجلیک کربر نے برطانیہ کی جوہانا کونٹا کو ہرا کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔ قطر اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے تیسرے مرحلے کے اہم میچ میں جرمنی کی اینجلیک کربر اور برطانیہ کی جوہانا کونٹا مد مقابل ہوئیں۔

    برطانوی کھلاڑی نے پہلا سیٹ با آسانی چھ ایک سے جیتا، جرمن پلیئر نے کم بیک کیا اور چھ ایک سے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کر دیا۔ تیسرے سیٹ میں دلچسپ کھیل کے بعد ایک بار پھر اینجلیک کربر نے چھ تین سے فتح سمیت کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔

     

  • ونٹر اولمپکس، چار طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم

    ونٹر اولمپکس، چار طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم

    سیئول(سپورٹس لنک رپورٹ)ونٹر اولمپکس میں چار طلائی تمغوں کے ساتھ جرمنی کی برتری قائم ہے ، فری اسٹائل اسکینگ میں کینیڈا ،اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدر لینڈ اور اسکی جمپنگ میں ناروے نے گولڈ میڈل جیت لیے۔

    کھیلوں کے چوتھے دن بھی دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری رہا ۔فری اسٹائل اسکینگ میں کینیڈا کےمائیکل کنگزبری نے دلکش انداز میں جمپ لگائی اور گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

    ویمنز کے اسپیڈ اسکیٹنگ میں نیدر لینڈ کی ایتھلیٹ چھائی رہیں ، آئرین وسٹ نے سونے تمغہ جیتا تومیرٹ لینسٹرا نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا،،، سلور میڈل جاپان کے ہاتھ آیا۔

    اسکی جمپنگ میں ناروے کی میرن لنڈ بائی نے سب سے لمبی چھلانگ لگائی اور پہلی پوزیشن پائی ۔

    ویمنز ہی کے آئس ہاکی میچ میں سوئیڈن نے کوریا کو آؤٹ کلاس کر دیا ۔

    سوئڈش ٹیم نے حریف پر ایک دو نہیں آٹھ گول برسائے جبکہ ہوم ٹیم ایک بھی گول نہ کر پائی ۔

    میڈل ٹیبل پر جرمنی چار گولڈ کے ساتھ پہلے نمبرپر ہے، نیدرلینڈ نے تین گولڈ سمیت سات میڈل جیتے ہیں ، جبکہ امریکا کے میڈلز کی تعداد چھ ہے جس میں سونے کے تین تمغے شامل ہیں ۔

  • ونٹر اولمپکس،جرمنی تین طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

    ونٹر اولمپکس،جرمنی تین طلائی تمغوں کے ساتھ سرفہرست

    پیانگ چن(سپورٹس لنک رپورٹ) ونٹر اولمپکس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، جس میں ایتھلیٹ تمغے تو جیت رہے ہیں لیکن تیز ہواؤں نے انہیں پریشان بھی کر رکھا ہے۔ مقابلوں میں اب تک جرمنی 3 گولڈ میڈل کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔

    مینز کے لوژ سنگلز مقابلے میں آسٹریا کے ڈیوڈگلیرشرنے گولڈ میڈل جیت کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ لوژ میں آسٹریا کا 50 سال میں پہلا طلائی تمغہ ہے۔ دوسری جانب مردوں کے بیاتلون 10 کلومیٹر اسپرنٹ میں جرمنی کے پیفرنے گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔

    آئس ہاکی کے مقابلوں میں امریکا نے فن لینڈ کو شکست دی جبکہ کینیڈا نے اولمپک پرچم تلے یکجا ہوکر کھیلنے والی روس کی ٹیم کو ہرا دیا ۔

    ایونٹ میں تیز ہواؤں کے باعث اسکی انگ کے کچھ مقابلے ملتوی بھی کرنا پڑے ۔

    واضح رہے کہ میڈل ٹیبل پر جرمنی تین گولڈ کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، جبکہ نیدر لینڈ کی دوسری اور امریکا کی تیسری پوزیشن ہے۔

  • منی فٹبال ورلڈ کپ کیا ہے؟کہاں منعقد ہوگا،کتنی ٹیمیں شامل؟تفصیلات آگئیں

    منی فٹبال ورلڈ کپ کیا ہے؟کہاں منعقد ہوگا،کتنی ٹیمیں شامل؟تفصیلات آگئیں

    لزبن( سپورٹس لنک رپورٹ)منی ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ پرتگال کے شہر لزبن میں ہوگا جس میں دنیا کے 51 سے زائد ممالک شرکت کریں گے جس میں فائیو، سکس اور سیون اے سائیڈ فارمیٹ کے تحت مقابلے ہوں گے۔

    ورلڈ ساکا فیڈریشن کے زیراہتمام ہونے والے8 فروری کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہونے والی اہم پریس کانفرنس میں پرتگال، انگلینڈ، جرمنی، اسپین، پولینڈ، روس، ترکی، یونان اور دیگر ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔

    جس میں منی ورلڈ کپ کی تمام تفصیلات اور پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں ساکا فیڈریشن کے عہدیداروں کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

    ذرائع کے مطابق ورلڈ ساکا کا اجلاس آئندہ ماہ پاکستان میں بھی متوقع ہے جس میں فیڈریشن کیلئے عہدیداروں کا انتخاب کیا جائے گا۔

  • فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی کہانی

    فیفا ورلڈ کپ ٹرافی کی کہانی

    فیفا ورلڈکپ ٹرافی پہلی مرتبہ 1974 میں متعارف کرائی گئی تھی، 18 قیراط سونے سے تیار کردہ ٹرافی کی لمبائی 36.8 سینٹی میٹر اور اس کا وزن 6.1 کلو گرام ہے۔ورلڈ کپ 2018میں شرکت کیلئے تمام 32 ٹیموں کا انتخاب مکمل ہوگیا۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ترجیحی بنیادوں پر مشتمل چار درجات کی فہرست جاری کی ہے جس میں پہلے درجے میں میزبان ملک روس ٹاپ سیڈ ہے۔

    عالمی کپ کا ابتدائی میچ 14 جون 2018 کو ممکنہ طور پر روس اور جرمنی کے درمیان کے درمیان ماسکو کے لزہنیکی فٹبال اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا فائنل بھی 15 جولائی 2018 کو اسی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔خیال رہے کہ چار مرتبہ کی عالمی چیمپیئن اٹلی کی ٹیم 60 برس بعد آئندہ برس روس میں شیڈول فیفا ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ فائنلز میں جگہ بنانے میں ناکام رہی اور 1۔0 کی مجموعی برتری کی بدولت سوئیڈن نے ورلڈ کپ فائنل مقابلوں کیلئے کوالیفائی کر لیا تھا۔

     

error: Content is protected !!