
دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے ویسٹ انڈین بلے باز آندرے فلیچر نے ایونٹ کا سب بڑا چھکا مارنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔دبئی میں کھیلے گئے میچ میں ملتان سلطان نے صہیب مقصود کی ناقابل شکست 85 رنز کی اننگز کی بدولت پشاور زلمی کو فتح کیلئے 184 رنز کا ہدف دیا۔ہدف کے تعاقب میں اننگز کے دوسرے اوور میں زلمی کے آندرے فلیچر نے محمد عرفان کو فلک بوس چھکا رسید کیا اور گیند اسٹیڈیم سے باہر جانے سے بال بال بچی۔فلیچر کا یہ چھکا 114 میٹر لمبا تھا جس کے ساتھ ہی انہوں نے رواں ایڈیشن کا سب سے لمبا چھکا لگانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا جو اس سے قبل کراچی کنگز کے جو ڈینلی کے نام تھا جنہوں نے 104میٹر طویل چھکا لگایا تھا۔تاہم بدقسمتی سے فلیچر بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے اور صرف 11 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
Tag: سنسنی خیز
-

پاکستان سپر لیگ تھری کا سب سے لمبا چھکا
-

ڈیرن سیمی کی سنسنی خیز بیٹنگ،پشاور زلمی فاتح

شارجہ: (سپورٹس لنک رپورٹ)شارجہ میں کھیلے گئے پاکستان سپر لیگ تھری کے ایک اہم میچ میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے سنسنی خیز بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کر دیا۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز یہ میچ باآسانی جیت جائے گی لیکن زلمی کے زخمی کپتان نے آخری اوورز میں جارحانہ انداز اپنایا اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا، انہوں نے صرف 4 گیندیں کھیلتے ہوئے دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے 16 رنز بنائے۔
یاد رہے کہ میچ کے دوران پشاور زلمی کو ڈیرن سیمی کی انجری کی صورت میں بڑا دھچکا لگا۔ گیند کرتے ہوئے ان کی ٹانگوں کے پٹھے کھچ گئے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے قائدانہ اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں اوپنر تمیم اقبال 36، کامران اکمل 10، ڈیوائن سمتھ 23 اور محمد حفیظ 29 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے شین واٹس، راحت علی، جون ہیسٹنگ اور محمد حفیظ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسد شفیق اور شین واٹسن نے اننگز کا آغاز کیا۔ اسد شفیق متاثر کن کھیل پیش نہ کر سکے اور جلد ہی پولین واپس لوٹ گئے، تاہم شین واٹسن نے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور تیز رفتار اننگز کھیلتے ہوئے 32 گیندوں پر 47 رنز جوڑے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لمبی اننگز کھیلنے والے کیون پیٹرسن بھی پشاور زلمی کے خلاف اپنی عمدہ کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے۔ دیگر بلے بازوں میں ریلی روسو نے 37 جبکہ کپتان سرفراز احمد نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔
پشاور زلمی کی جانب سے عمید آصف، وہاب ریاض اور ڈیرن سیمی نے دو، دو جبکہ سمین گل اور خالد عثمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
-

لیژر لیگس،نارتھ مسلم ایف سی کی پہلی پوزیشن

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)نارتھ مسلم ایف سی نے نیکسز ایف سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر لیژر لیگس فٹ بال میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ٹارگیرین یونائیٹڈ کی دوسری اور آر ایف یونائیٹڈ تیسری پوزیشن پر ہے۔
ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیژر لیگس سیزن تھری کے پریمئر ڈویثرن میں کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم اور سکسٹین اسٹارگرائؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر نارتھ مسلم ایف سی نے نیکسز ایف سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1کی فتح کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے 7پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔
فاتح ٹیم کے حسن رضا نے دو گول کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ نیکسز کا واحد گول حذیفہ نے اسکور کیا۔5پوائنٹس لے کردوسری پوزیشن پر موجود زیم ایف سی کو پوائنٹس میچ میں کامیابی ملی۔ تیسری پوزیشن پر آر ایف یونائیٹڈ اور والکن ایف سی کے 4،4پوائنٹس ہیں۔
تاہم گول اوسط پر دی وائی کنگ کی چوتھی پوزیشن اور والکن ایف سی چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹارگیرین یونائیٹڈ نے کے ڈی اے ایف سی کیخلاف 3-0کی آسان کامیابی حاصل کرکے 12پوائنٹس بنانے میں کامیاب رہی تاہم گول اوسط پر ان کی دوسری پوزیشن ہے۔عمار نے فاتح ٹیم کیلئے 2گول اسکور کئے جبکہ ایک گول اسکور کرنے والے عذیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
فیکڈ ایف سی کی ایک پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے جس نے جوگا بونیٹو کیخلاف 2-0کی حیران کامیابی حاصل کرکے 11پوائنٹس اپنے نام کے آگے درج کرائے۔جوگا بونیٹو کی 9پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے۔ این فیگو 7پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پائیدان پر ہے۔جس نے اقبال میموریل کو 3-1کی شکست سے دوچار کیا۔
این فیگو 7پوائنٹس بنا کر پانچویں نمبر پر ہے۔ ایسکو بار ایف سی کی 6پوائنٹس کے ساتھ چھٹی، اقبال میموریل کی 5پوائنٹس کے ساتھ 7ویں اور کے ڈی اے ایف سی 2پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔
-

بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ،بھارت نے فائنل میں پاکستان کو شکست دیدی
دبئی: بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔
شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے بلائنڈ کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔
پاکستان ٹیم نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنائے جس میں بدر منیر57، ریاست خان 48 اور نثار علی 47 رنز بناکر نمایاں رہے۔
309 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارت کی ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان ٹیم کو شکست دی۔
بھارتی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پر 38 ویں اوورز میں پورا کیا۔ بھارت کی جانب سے سنیل رمیش 93 اور اجے ریڈی نے 62 رنز بناکر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
اس جیت کے بعد پاکستان اور بھارت دو دو مرتبہ ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرچکے ہیں جب کہ جنوبی افریقا ایک بار ورلڈ کپ جیت چکا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان نے سیمی فائنل میں سری لنکا کو 156 رنز سے شکست دے فائنل تک رسائی حاصل کی تھی جب کہ بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔
واضح رہے کہ اسے سے قبل بھی بھارت کی نابینا ٹیم نے 13 جنوری کو گروپ میچ میں 7 وکٹوں سے پاکستان کو شکست دی تھی۔
پاکستان کی نابینا کرکٹ کونسل نے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ فائنل کے لئے آئی سی سی کے سی ای او ڈیوڈ رچرڈسن، سابق پاکستانی کپتان ظہیر عباس اور بھارت کے سابق وکٹ کیپر سید کرمانی کو مدعو کیا تھا۔