Tag: فرنچائز

  • پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی دبئی میں نقاب کشائی

    پاکستان سپر لیگ ٹرافی کی دبئی میں نقاب کشائی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ): پاکستان سپر لیگ سیزن تھری ٹرافی کی نقاب کشائی دبئی میں کردی گئی۔ 

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں پی ایس ایل ٹرافی کی نقاب کشائی کے لئے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں فرنچائز مالکان، مینجمنٹ، پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

    پی ایس ایل تھری کی ٹرافی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے لایا گیا جس کے بعد اسے دفاعی چیمپئن پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کے حوالے کیا گیا۔

    ڈیرن سیمی ٹرافی تھامے تقریب کے مقام کی جگہ جارہے ہیں۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ایونٹ میں شامل تمام ٹیموں کے کپتانوں کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانیوں کے لئے بہت بڑا لمحہ ہے اور اس ایونٹ سے لوگ بہت محظوظ ہوں گے۔

    نجم سیٹھی نے کہا کہ ڈیرن سمیی پاکستانیوں کے دل میں رہتے ہیں یہ پاکستان کے اسٹار ہیں، شعیب ملک زبردست بلے باز اور قائد ہیں۔

    لاہور قلندرز کے کپتان برینڈین میکولم کا تعارف کراتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ میکولم بہترین کرکٹر اور اچھے کپتان ہیں اور وہ نیوزی لینڈ کو پاکستان لانے کے لئے قائل کریں گے۔

    چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ سرفراز احمد نے بہترین کپتانی سے چیمیئنز ٹرافی پاکستان کو جتوائی اور وہ پورے ملک کے لئے خوشیاں لائے جب کہ عماد وسیم کراچی کنگز کے نوجوان اور باصلاحیت کپتان ہیں اور وہ مستقبل میں پاکستان ٹیم کی کپتانی کرنے کے بھی اہل ہوسکتے ہیں۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل تھری کی افتتاحی تقریب 22 فروری کو دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی ہوگی جس کے بعد ایونٹ کا افتتاحی میچ پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان پاکستانی وقت کے مطابق رات 10 بجے کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ میں شامل دیگر ٹیموں میں اسلام آباد یونائیٹیڈ، لاہور قلندرز، کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ کی نظریں ملائیشیا پر،مگر کیوں؟جانیئے اس رپورٹ میں

    پاکستان کرکٹ بورڈ کی نظریں ملائیشیا پر،مگر کیوں؟جانیئے اس رپورٹ میں

    اسلام آباد(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی سی بی نے مستقبل میں ہوم سیریز اور پی ایس ایل کے لئے متبادل جگہ پرغور شروع کردیا ہے۔

    نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ وہ مارچ کے پہلے ہفتے میں ملائیشیا کے گراؤنڈز دیکھنے جا رہے ہیں، اگر ملائیشیا میں معاملات طے پا گئے توہمارا آدھا خرچا کم ہو جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اگر یو اے ای میں دوسری لیگز ہوں گی تو ہمارے لئے وہاں کھیلنا مشکل ہے۔

    چیئرمین پی سی بی نےمزید کہا کہ پی ایس ایل کی تمام فرنچائزز نے پیسے جمع کرا دیے ہیں،ایک دو فرنچائزز نے ابھی کھلاڑیوں کی آدھی فیس دینا ہے۔

     

  • پاکستانی کرکٹرز کیلئے معروف ویب سائٹ کا اعزاز جس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    پاکستانی کرکٹرز کیلئے معروف ویب سائٹ کا اعزاز جس نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    انڈین پریمیئر لیگ میں اگر پاکستانی کرکٹرز شامل ہوتے تو سب سے زیادہ اہمیت اور قیمت لیگ اسپنر شاداب خان کی ہوتی۔

    بھارت اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی نے کھیلوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث پاکستانی کرکٹرز 2008 کے بعد سے اب تک آئی پی ایل کا حصہ نہ بن سکے تاہم کھیلوں کی ویب سائٹ کرک انفو نے پاکستانی کرکٹرز کی اہمیت کے حوالے سے ایک رپورٹ شائع کی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ویب سائٹ نے آئی پی ایل کی مختلف فرنچائزز کے سامنے چند سوالات رکھے جس کے مطابق اگر پاکستانی کھلاڑی آئی پی ایل میں ہوتے تو سب سے زیادہ قدر کس کھلاڑی کی ہوتی، کونسے کھلاڑی کس پوزیشن پر کھیلتے اور سب سے زیادہ کس کرکٹر کی قیمت ہوتی، جس پر مختلف آئی پی ایل فرنچائزز نے 5 کھلاڑیوں کو منتخب کیا ہے۔

    شاداب خان: لیگ اسپنر

    آئی پی ایل فرنچائز کی نظر میں شاداب خان وہ کھلاڑی ہیں جو تنہا میچ جتوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، شاداب کی گوگلی اور تیز رفتار گیند بلے بازوں کو پریشان کیے رکھتی ہے جب کہ وہ بہترین فیلڈر اور مکمل بلے باز بھی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شاداب میچ کے کسی بھی مرحلے میں بولنگ کی صلاحیت رکھتے ہیں جنہوں نے 6.31 کی اکنامی ریٹ سے 43 میچز میں 58 وکٹیں حاصل کیں اور فرنچائز کی جانب سے ان کی قیمت 5 سے 6 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔

    حسن علی: فاسٹ بولر

    فاسٹ بولر حسن علی دوسرے کھلاڑی ہیں جو آئی پی ایل فرنچائزز کی نظروں میں ہیں اور ان کی حالیہ کارکردگی کے باعث ان کی قیمت 3 سے 5 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔

    حسن علی پشاور زلمی، کومیلا وکٹورین، سیٹ کٹز اور نیوس پیٹروٹس کی طرف سے کھیلتے ہیں، جنہیں فاسٹ اوپننگ اوورز، سلو یارکرز کی وجہ سے اہمیت دی جارہی ہے، حسن علی نے 20.41 کی اوسط سے 54 میچز میں 70 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

    محمد عامر: فاسٹ بولر

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر کسی بولر کے پاس فاسٹ بولر محمد عامر جیسا پیس ہو تو وہ فرنچائز کے لئے ‘ہاٹ پراپرٹی’ ہوگا، محمد عامر کے پاس تیز گیند بازی کے علاوہ ہوا میں بول کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت بھی ہے جو کسی بھی بلے باز کے لئے مشکل کا باعث بنتی ہے۔

    محمد عامر کو ‘ڈیتھ اوور اسپیشلسٹ’ قرار دیا گیا ہے اور ان کی قیمت 3 سے 6 کروڑ بھارتی روپے لگائی گئی ہے۔

    فاسٹ بولر عامر 95 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 21.21 کی اوسط سے 111 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں اور وہ ٹی ٹوئنٹی ایونٹس میں کراچی کنگز، چٹاگانگ وکنگز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

    شعیب ملک: بیٹنگ آل راؤنڈر

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر ترین کھلاڑی شعیب ملک بھی بھارتی فرنچائزز کی نظروں میں ہیں جو ان کی فٹنس اور گراؤنڈ کے اندر ذہانت سے متاثر دکھائی دیتی ہیں۔

    شعیب ملک ٹیم کے مشکل حالات میں بیٹنگ کو سنبھالا دینے، باؤنڈری پر زبردست فیلڈنگ کرنے اور پارٹ ٹائم اسپن بولنگ کی وجہ سے اپنی اہمیت برقرار رکھے ہوئے ہیں اور انہی صلاحیتوں کی وجہ سے فرنچائز مالکان نے ان کی قیمت 2 سے 4 کروڑ بھارتی روپے لگائی ہے۔

    شعیب ملک نے 293 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 37.06 کی اوسط سے 7 ہزار 450 رنز بنا رکھے ہیں جب کہ انہوں نے 25.92 کی اوسط سے 127 وکٹیں بھی حاصل کیں۔

    فہیم اشرف: بولنگ آل راؤنڈر

    آئی پی ایل فرنچائزز آل راؤنڈر فہیم اشرف کو ابھرتا ہوا ٹیلنٹ قرار دے رہے ہیں جب کہ فرنچائزز کو ایسے کھلاڑیوں کی ضرورت ہے جو بولنگ کے ساتھ ساتھ مکمل بیٹنگ کی صلاحیت بھی رکھتے ہوں۔

    ایسے میں فہیم اشرف کو مستقبل کی سرمایہ کاری قرار دیا جارہا ہے اور مختلف فرنچائزز نے ان کی قیمت ایک سے 2 کروڑ بھارتی روپے لگائی ہے۔

  • محمد آصف کو یواے ای کا ایک ماہ کا ویزہ مل گیا

    محمد آصف کو یواے ای کا ایک ماہ کا ویزہ مل گیا

    دبئی: (سپورٹس لنک رپورٹ) محمد آصف پر 2008ء میں منشیات برآمدگی کے باعث یو اے ای میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی تھی جس کے خاتمے کے بعد فاسٹ بولر کو کا ایک ماہ کا ویزہ دے دیا گیا۔محمد آصف دبئی، شارجہ اور ابوظہبی میں کرکٹ کھیل سکیں گے، تاہم فاسٹ بولر پی ایس ایل تھری میں ان ایکشن نہیں ہونگے کیونکہ سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کرکٹر کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے دلچپسی ظاہر نہیں کی تھی۔یاد رہے کہ محمد آصف کو 2008ء میں منشیات رکھنے کے الزام میں دبئی ائرپورٹ پر حکام نے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ محمد آصف بھارت میں ہونے والے آئی پی ایل ٹورنامنٹ کے بعد براستہ دبئی پاکستان واپس آ رہے تھے کہ دبئی کے ہوائی اڈے پر تلاشی کے دوران ان کے پاس سے مبینہ طور پر ممنوعہ شے برآمد ہوئی۔

  • پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی میں ٹھن گئی

    پی ایس ایل فرنچائز اور پی سی بی میں ٹھن گئی

    پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز مالکان ایک دوسرے سے دور ہونے لگے۔ فرنچائزز مالکان نے الزام عائد کیا ہے کہ پی سی بی نے خود اپنے سب سے بڑے برانڈ کو نقصان پہنچایا ہے۔

    نیوزی لینڈ میں پاکستان کو ہوئی بدترین ہارکے بعد کوچ مکی آرتھر نے بھی اعتراف کیا کہ ٹیم کے کھلاڑی لیگ کھیل کر آئے تھے اور نیوزی لینڈ جیسی ٹیم سے مقابلے کے لئے ہماری تیاریاں ناکافی تھیں۔

    ذرائع کے مطابق پی سی بی نے نیوزی لینڈ ٹور کو اہمیت دینے کے بجائے ٹیم کے اہم کھلاڑیوں کو ٹی ٹین کے لیے ریلیز کیا جس کے بعد پی ایس ایل کے فرنچائز مالکان نے بھی پی سی بی کے اس اقدام پر سخت ناراضی ظاہر کی۔

    فرینچائز زمالکان کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کو ٹی ٹین کی اجازت دے کر پی سی بی نے اپنے سب سے بڑے برانڈ پی ایس ایل کو نقصان پہنچایا ہے۔

    پی ایس ایل فرنچائزز ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹین پر تنقید اور نیوزی لینڈ سے کلین سوئپ کے بعد پی سی بی نے توجہ ہٹانے کی کوشش میں پی ایس ایل کو نشانہ بناشروع کردیا ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی کے رویے کی وجہ سے معالی معاملات طے نہیں ہوسکے اور الٹا پی سی بی مالی تنازع کو میڈیا میں لے آیا، پی سی بی اپنی ناقص حکمت عملی کو چھپانے کے لئے فرنچائزز پر دباؤ ڈال رہا ہے اور فریچائزز کو بلیک لسٹ کرنے کی دھکمیاں دے رہا ہے ۔

    فرنچائز مالکان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل تھری کی اشتہاری مہم بھی تاحال شروع نہیں کی گئی۔ الٹاپی سی بی اپنی کوتاہیاں چھپانے کے لئے فرنچائز کو بدنام کر رہی ہے مرچنڈائز اور اشتہاری مہم اور دوسرے معاملات پر فرنچائزز کے مشوروں کو اہمیت نہیں دی جا رہی۔

     

  • ڈومیسٹک کے نمبر ون بالر صدف حسین کیساتھ زیادتی کیوں

    ڈومیسٹک کے نمبر ون بالر صدف حسین کیساتھ زیادتی کیوں

    پاکستان کے ڈومیسٹک ڈپارٹمنٹل ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ یوبی ایل نے واپڈا کو فائنل میں شکست دے کر اپنے نام کیا لیکن ٹورنامنٹ کے بہترین بولر کا اعزاز خان ریسرچ لیبارٹریز (کے آر ایل) کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر صدف حسین نے حاصل کی۔

    ٹورنامنٹ میں بائیں ہاتھ کے فاسٹ بولر صدف حسین کے آر ایل کے لیے کھیل رہے تھے،وہ 20.11 کی اوسط سے 7 میچز میں 18 وکٹیں حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے بہترین بولر قرار پائے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ سال قائد اعظم ٹرافی میں بھی صدف حسین نے 9میچوں میں 15.02کی اوسط سے 47 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    2009ء میں راولپنڈی کی طرف سے پشاور کے خلاف فرسٹ کلاس ڈیبیو کرنے والے بائیں ہاتھ کے تیز بولر کو ڈومیسٹک سطح پر مسلسل عمدہ کارکردگی کے باوجود نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

    اپنے گھر کے واحد کفیل صدف حسین کو نہیں معلوم کہ انہیں کس جرم کی پاداش میں قومی ٹیم کے کیمپ تک میں بلانے کی زحمت گوارا نہیں کی جاتی۔

    ستم ظریفی کا عالم یہ ہے کہ ڈومیسٹک سطح پر عمدہ کارکردگی کے حامل فاسٹ بولر کو ڈومیسٹک ٹی 20میں بھی شامل نہیں کیا جاتا۔

    ایسی صورت میں صدف کا پاکستان سپر لیگ کی کسی فرنچائز میں منتخب ہونا انہونی ہی کے مترادف ہے،فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ اللہ کے گھر دیر ہے اندھیر نہیں ،انھیں یقین ہے،انھیں محنت کا صلہ ایک روز ضرور ملے گا۔

     

error: Content is protected !!