Tag: فٹبال

  • فیفا فٹبال ہائوس کا گند صاف نہ کیا جاسکا

    فیفا فٹبال ہائوس کا گند صاف نہ کیا جاسکا


    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)فیصل صالح حیات اینڈ کمپنی نے فیفا فٹ بال ہائوس کا چارج تو سنبھال لیا ہے لیکن پانچ دن کی انتھک محنت کے باوجود فیفا ہائوس کا گند صاف نہ کیا جا سکا۔ ہیڈ کوارٹر کی عمارت کی مکمل تزئین و آرائش کے لئے مزید کئی دن درکار ہوں گے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری لیفٹیننٹ کرنل (ر) احمد یار خان لودھی نے بتایا کہ پانچ دن قبل جب ہم نے پی ایف ایف یڈ کوارٹرز کا چارج سنبھالا تو ماضی کی انتہائی پر شکوہ عمارت جو کبھی فٹ بالرز کی ہمہ وقت رونق سے آباد اور جگمگا رہی ہوتی تھی وہ اب کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے۔ہر طرف فٹ بال کی گزشتہ تین سال کی بربادی کا نقشہ بنا ہوا ہے۔ پی ایف ایف سکیرٹریٹ کی اس عمارت میں بجلی، پانی، انٹر نیٹ اور ٹیلیفون سمیت تمام ضروریات معطل تھیں اور جا بجا گندگی کے ڈھیر تھے۔3 دن کی لگاتار اور انتھک محنت کے بعد پی ایف ایف کے عملے نے دفاتر کو کسی حد تک قابل استعمال بنایا ہے مگر ماضی کی طرح عمارت کی خوبصورتی کو واپس لانے کے لئے کافی وسائل درکار ہونگے۔اولین کاموں میں ضروری سہولتوں کی بحالی، فرش اور دیواروں کی مرمت اور دیگر تعمیرات شامل ہیں۔

  • فیفا فٹبال ہائوس کا قبضہ ایک دو روز میں لے لیںگے،احمد یار لودھی

    فیفا فٹبال ہائوس کا قبضہ ایک دو روز میں لے لیںگے،احمد یار لودھی

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار خان لودھی نے کہا ہے کہ فیفا فٹ بال ہائوس لاہور کا قبضہ ایک دو روز میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کو مل جائے گا، عدالت نے ہماری درخواست پر سید فیصل صالح حیات کی صدارت میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کو بحال کردیا ہے۔

    ایک قومی اخبار سے خصوصی گفتگو میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل (ر) احمد یار خان لودھی کا کہنا تھا کہ آج کا دن پاکستانی فٹ بال کا تاریخ ساز دن ہے، عدالت نے ہماری حق و سچ پر مبنی درخواست پر جو فیصلہ دیا ہے وہ پاکستانی فٹ بال تباہ کرنے والی قوتوں کیلئے نشان عبرت بنے گا۔

    سن 2015 میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات آئین و قانون کے مطابق کرائے تھے لیکن اس وقت کی حکومت کی آشیر باد اور ان کی ایماء پر پاکستان سے فٹ بال کو ختم کرنے کی گھنائونی سازش کے تحت فٹ بال ہائوس پر قبضہ کرکے نوجوان کھلاڑیوں عالمی سطح پر مقابلوں سے محروم کیا۔

    بہرحال اللہ کا شکر ہے عدالت نے میرٹ پر فیصلہ کرتے ہوئے فیصل صالح حیات کی باڈی کو تسلیم کیا اور فٹ بال ہائوس کا قبضہ انہیں دینے کا حکم دیا۔ پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سینئر نائب صدر سید خادم علی شاہ کا کہنا تھاکہ عدالت کے فیصلے سے ثابت ہوگیا ہے کہ ملک میں انصاف کرنے والے ایماندار لوگ موجود ہیں۔

    فیصلہ تاریخ ساز ہے، تین سال میں پاکستانی فٹ بال کی تباہی کا حساب لیا جائے، موجودہ حکومت کے ایماء پر پاکستانی فٹ بال تباہ کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی اور پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا کرایا گیا۔ تین سالوں میں پاکستان کا عالمی سطح پر جو نقصان ہوا ہے اس کا خمیازہ بھی انہی حکومتی اہلکاروں پر جرمانہ لگا کر وصول کیا جائے۔

    پاکستان فٹ بال فیڈریشن نے فیصل صالح حیات کی صدارت میں جو کامیابیاں حاصل کی تھیں اس کا ملکی تاریخ میں تصور بھی نہ تھا۔ آج کا دن بہت مبارک ہے۔

  • دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی فٹبال میں انٹری

    دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی فٹبال میں انٹری

    جمیکا: (سپورٹس لنک رپورٹ) رننگ ٹریک کو گُڈ بائے کہنے والے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کی فٹبال میں انٹری، باضابطہ طور پر ٹیم جوائن کر لی، خبر بھی سوشل میڈیا پر ریکارڈ وائرل ہو گئی۔

    سو میٹر، دو سو اور چار سو میٹر دوڑ سمیت درجنوں کیٹگریز کے گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ رننگ ٹریک کو گُڈ بائے کہہ چکے ہیں۔ جمیکن ایتھلیٹ نے اپنی سپورٹس کو تو چھوڑ دیا لیکن میدان سے دور نہ رہ سکے۔ انہوں نے فٹبال میں اِن ایکشن ہونے کا اعلان کر دیا جو کہ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہو چکا ہے۔
    دنیا کے تیز ترین انسان رننگ کے ساتھ ساتھ فٹبال اور کرکٹ سے لگاؤ پہلے بھی دکھا چکے ہیں۔ یوسین بولٹ کا نیا روپ اور کردار ان کے پرستاروں کو کیسا لگتا ہے؟، اس کا پتہ بعد میں ہی چلے گا۔

  • انگلش فٹبال پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی ٹاپ پر

    انگلش فٹبال پریمیئر لیگ،مانچسٹر سٹی ٹاپ پر

    لندن (سپورٹس لنک رپورٹ )مانچسٹر سٹی کی ٹیم انگلش فٹبال پریمیئر لیگ میں فتح کے قریب پہنچ گئی ،ایونٹ میں شامل 20ٹیمیں اب تک 27،27میچز کھیل چکی ہیں ،مانچسٹر سٹی نے 23میچ جیتے ،ایک ہارا اور 3برابررہے ،72پوائنٹس کیساتھ پوائنٹس ٹیبل پرسرفہرست ہے جبکہ مانچسٹر یونائیٹڈ 56پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور لیور پول 54پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پرہے ۔موجودہ چیمپئن چیلسی 53پوائنٹس کیساتھ چوتھے نمبر پر براجمان ہے جبکہ ایک پوائنٹ کے فرق سے ٹوٹنہم کی 5ویں پوزیشن ہے ۔

  • چیمپئنز لیگ،میسی نے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا

    چیمپئنز لیگ،میسی نے اپنی ٹیم کو شکست سے بچا لیا

    بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)چیمپئنز لیگ فٹبال کے ایک میچ میں میسی نے بارسلونا کو چیلسی کے ہاتھوں شکست سے بچالیا۔

    چیمپینز لیگ کے راؤنڈ آف سکس ٹین کا ایک ہائی پروفائل میچ میں چیلسی اور بارسلونا کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا، پہلے ہاف میں کوئی ٹیم گول نہ بنا سکی۔

    62ویں منٹ میں ویلیان نے ہوم ٹیم کو برتری دلا دی جس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی اور 75ویں منٹ میں میسی نے گول بنا کر مقابل برا بر کر دیا۔

    ایک اور میچ میں بائرن میونخ نے حریف بیسکٹاس کو آؤٹ کلاس کر دیا، بائرن نے ایک دو نہیں پورے پانچ گول داغ دیئے۔

    ویڈا کے ریڈ کارڈ کے باعث بیسکٹاس کو 76 منٹ تک دس کھلاڑیوں سے کھیلنا پڑا۔

  • فٹبال تماشائیو کا انوکھا  احتجاج، ٹینس بالز، ٹوائلٹ رولز کی برسات

    فٹبال تماشائیو کا انوکھا احتجاج، ٹینس بالز، ٹوائلٹ رولز کی برسات

    برلن(سپورٹس لنک رپورٹ)جرمنی میں فٹبال کے مداحوں کا انوکھا احتجاج، کھیل کے دوران ٹینس بالز اور ٹوائلٹ رول کی گراؤنڈ میں برسات کر دی۔

    فٹبال میچز کے دوران مداحوں کے درمیان اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے لڑائی جھگڑے تو ہوتے رہتے ہیں تاہم جرمنی میں ہونے والے ایک فٹ بال لیگ میچ لکے دوران شائقین نے انوکھا احتجاج کیا اور گراؤنڈ میں ٹینس بالز اور ٹوائلٹ رولز کی برسات کر دی۔

    شائقین کی جانب سے ایسا احتجاج دیکھ کر نہ صرف کھلاڑی اور پریشان ہو گئے بلکہ ریفری اور سیکیورٹی اہلکار بھی میچ روک کر صورتحال پر ہکابکا دکھائی دئیے اور تھیلوں میں بالز اور ٹوائلٹ رولز جمع کرتے رہے۔

  • لیژر لیگس،نارتھ مسلم ایف سی کی پہلی پوزیشن

    لیژر لیگس،نارتھ مسلم ایف سی کی پہلی پوزیشن

    کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ)نارتھ مسلم ایف سی نے نیکسز ایف سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر لیژر لیگس فٹ بال میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے جبکہ ٹارگیرین یونائیٹڈ کی دوسری اور آر ایف یونائیٹڈ تیسری پوزیشن پر ہے۔

    ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیژر لیگس سیزن تھری کے پریمئر ڈویثرن میں کراچی یونائیٹڈ فٹبال اسٹیڈیم اور سکسٹین اسٹارگرائؤنڈ فیڈرل بی ایریا پر نارتھ مسلم ایف سی نے نیکسز ایف سی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1کی فتح کے ساتھ ناقابل شکست رہتے ہوئے 7پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

    فاتح ٹیم کے حسن رضا نے دو گول کرکے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا۔ نیکسز کا واحد گول حذیفہ نے اسکور کیا۔5پوائنٹس لے کردوسری پوزیشن پر موجود زیم ایف سی کو پوائنٹس میچ میں کامیابی ملی۔ تیسری پوزیشن پر آر ایف یونائیٹڈ اور والکن ایف سی کے 4،4پوائنٹس ہیں۔

    تاہم گول اوسط پر دی وائی کنگ کی چوتھی پوزیشن اور والکن ایف سی چھٹے نمبر پر ہے۔ ٹارگیرین یونائیٹڈ نے کے ڈی اے ایف سی کیخلاف 3-0کی آسان کامیابی حاصل کرکے 12پوائنٹس بنانے میں کامیاب رہی تاہم گول اوسط پر ان کی دوسری پوزیشن ہے۔عمار نے فاتح ٹیم کیلئے 2گول اسکور کئے جبکہ ایک گول اسکور کرنے والے عذیر کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

    فیکڈ ایف سی کی ایک پوائنٹ کی کمی کے ساتھ تیسری پوزیشن ہے جس نے جوگا بونیٹو کیخلاف 2-0کی حیران کامیابی حاصل کرکے 11پوائنٹس اپنے نام کے آگے درج کرائے۔جوگا بونیٹو کی 9پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن ہے۔ این فیگو 7پوائنٹس کے ساتھ پانچویں پائیدان پر ہے۔جس نے اقبال میموریل کو 3-1کی شکست سے دوچار کیا۔

    این فیگو 7پوائنٹس بنا کر پانچویں نمبر پر ہے۔ ایسکو بار ایف سی کی 6پوائنٹس کے ساتھ چھٹی، اقبال میموریل کی 5پوائنٹس کے ساتھ 7ویں اور کے ڈی اے ایف سی 2پوائنٹس کے ساتھ آخری پوزیشن پر ہے۔

  • فٹبال ورلڈ کپ،عالمی نمبرون ٹیم سپین کیلئے خطرے کی گھنٹیاں،تفصیلات رپورٹ میں

    فٹبال ورلڈ کپ،عالمی نمبرون ٹیم سپین کیلئے خطرے کی گھنٹیاں،تفصیلات رپورٹ میں

    بارسلونا(سپورٹس لنک رپورٹ)سابق عالمی چیمپئن، عالمی نمبر ایک اور دنیائے فٹ بال کے پاور ہائوس اسپین پر پابندی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

    فیفا نے فٹبال فیڈریشن معاملات میں حکومتی مداخلت پر اسپین کی رواں برس روس میں شیڈول ورلڈکپ میں شرکت پر پابندی تک کا انتباہ کردیا ہے۔

    عالمی گورننگ باڈی نے دسمبر میں ہسپانوی فیڈریشن سے واضح طور پر کہا تھا کہ وہ حکومتی مداخلت کے معاملے پر وضاحت دے۔

    فریقین میں گذشتہ روز اس ضمن میں مذاکرات ہوئے جس میں فیفا کی جنرل سیکریٹری فاطمہ سمورا اور اسپینش وزیر کھیل و دیگر حکام شریک ہوئےاور اس دوران مسئلے کے جلد از جلد حل پر اتفاق کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ برس جولائی میں اسپین فٹبال فیڈریشن کے 1988 سے چلے آرہے صدر اینجل ماریا ولار کو مستعفی ہونے پر مجبور کیا گیا تھا۔

    بعدازاں انہیں بدعنوانی اور غبن کے الزامات کے تحت گرفتار بھی کیا گیا، تاہم دو ہفتے قید میں گذارنے کے بعد ان کی ضمانت منظور ہوئی۔

    ملکی اسپورٹس اتھارٹی کی جانب سے ولار کے جانشین کے لیے انتخاب کے اعلان پر فیفا نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے اسے سیاسی مداخلت قرار دیا تھا۔

  • فیفا ورلڈ کپ،روس کا ایسا اعلان،پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند

    فیفا ورلڈ کپ،روس کا ایسا اعلان،پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند

    روس میں اس سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کے شہر سیالکوٹ میں تیار کی جانے والی فٹبال استعمال کی جائیں گی۔ ورلڈ کپ فٹبال رواں سال روس میں کھیلا جائے گا۔

    پاکستان میں روس کے سفیر ایلکسے ڈو ڈوو نے اس بات کی تصدیق کردی۔ جبکہ 1990 سے 2010 تک ہونے والے تمام ورلڈ کپ میں پاکستانی فٹبال ہی استعمال کی گئیں۔

    برازیل میں ہونے والے 2014 کے میگا ایونٹ میں پاکستان کے علاوہ بھارتی فٹبال بھی استعمال کی گئیں تھیں۔

    سیالکوٹ میں بننے والی فٹبال کمپنی کے چیئر مین خواجہ مسعود کا کہنا ہے کہ میگا ایونٹ کے لئے پاکستانی فٹبال کے استعمال نہ صرف ملک کے لئے باعث فخر ہے بلکہ اس سے میگا ایونٹ میں کھیلنے والے 32 ممالک کے ساتھ پاکستان کا نام بھی شامل ہو جائے گا۔

  • پنجاب حکومت ہر کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،جہانگیر خانزادہ

    پنجاب حکومت ہر کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے،جہانگیر خانزادہ

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)صوبائی وزیر کھیل جہانگیر خانزادہ نے کہا ہے کہ فٹ بال دنیا کا معروف کھیل ہے،سپورٹس ہماری پہچان ہے، پاکستان کرکٹ میں دنیا پر حکمرانی کررہا ہے، پنجاب حکومت نے سپورٹس کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کئے ہیں، پنجاب میں 40 سٹیڈیمز میں فٹ بال کھیلنے کی سہولت میسر ہے، نوجوان آئیں اور دنیا کے معروف کھیل فٹ بال میں اپنا نام روشن کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز مقامی ہوٹل میں فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    تقریب میں سیکرٹری سپورٹس پنجاب محمد عامرجان بھی موجود تھے، وزیر کھیل پنجاب جہانگیر خانزادہ نے مزید کہا کہ فیفاورلڈ کپ کنگ آف کپس ہے، فیفا 2018ورلڈ کپ ٹرافی کی پاکستان آمد تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس سے ہمارے نوجوانوں کے حوصلہ بڑھیں گے، پنجاب حکومت ہر کھیل کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، صوبہ بھر میں سپورٹس کا انفراسٹرکچر تیار کرلیا گیا ہے، اہم شہروں میں گرائونڈز، جمنیزیم اور سٹیڈیم بنا رہے ہیں، یونین کونسل کی سطح پر کھلاڑیوں کو سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں، صرف کرکٹ ہی نہیں دوسرے کھیلوں کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کررہے ہیں، پنجاب کے 40سٹیڈیمز میں فٹ بال کھیلنے کی سہولت فراہم کی گئی ہیں جو نوجوانوں کا انتظار کررہے ہیں کہ آئیں اور کھیلیں۔

error: Content is protected !!