Tag: محمد حفیظ

  • پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے بائولنگ کی اجازت نہیں دی،محمد حفیظ

    پی ایس ایل ٹیکنیکل کمیٹی نے بائولنگ کی اجازت نہیں دی،محمد حفیظ


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر اور پشاور زلمی کی ٹیم کے رکن محمد حفیظ نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیکنیکل کمیٹی کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث وہ ٹورنامنٹ میں بولنگ نہیں کررہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور زلمی کی مینجمنٹ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ذریعے پی ایس ایل کمیٹی کے پاس میری بولنگ کے حوالے سے درخواست لے کر گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کی بولنگ ریویو کمیٹی سے بھی رابطہ کیا گیا تھا جو میرے بولنگ ایکشن کے حوالے سے مطمئن تھی، پاکستان میں دیا گیا ٹیسٹ بھی بہتر آیا تھا، تاہم اس کے باوجود ٹیکنیکل کمیٹی نے بولنگ کروانے کی اجازت نہیں دی۔محمد حفیظ نے کہا کہ وہ توقع کررہے تھے کہ انہیں بولنگ کرنے کی اجازت مل جائے گی جس کی وجہ سے ان کا اس حوالے سے اعتماد بھی بحال ہوگا تاہم ٹیکنیکل کمیٹی کا فیصلہ قبول کیا۔سابق کپتان نے بتایا کہ میں نے پی سی بی کے ذریعے انٹرنیشنل ٹیسٹ کے لیے درخواست دی ہوئی ہے اور جب بھی موقع دیا جائے گا ٹیسٹ کے لیے جاؤں گا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی سلیکشن پرفارمنس اور فٹنس پر ہوتی ہے، جب تک معیار پر پورا اتر رہا ہوں پاکستان کے لیے کھیلنا چاہوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ 2019 عالمی کپ ہدف ہے، چاہتا ہوں اس میں پاکستان کے لیے اچھا کھیل پیش کروں۔

  • پی سی ایل تھری،اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کیلئے تر نوالہ ثابت ہوئی

    پی سی ایل تھری،اسلام آباد یونائیٹڈ پشاور زلمی کیلئے تر نوالہ ثابت ہوئی

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم مقابل پشاور زلمی کے لئے آسان حریف ثابت ہوئی، 177رنز کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں9 وکٹ پر 142رنز تک محدود رہی ۔

    دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر کھیلے جارہے آج کے پہلے میچ میں پشاور زلمی نے کھیل کے تمام ہی شعبوں میں آئوٹ کلاس پرفارمنس دکھائی ۔

    پہلے کامران اکمل 53، تمیم اقبال 39، ڈیوین اسمتھ 30اور محمد حفیظ 30رنز کی بدولت اسکور بورڈ پر 176رنز کا مجموعہ سجایا ، اس کے بعد باولر ز نے حریف ٹیم کی بیٹنگ لائن کو تہس نہس کردیا ۔

    میچ کی خاص بات کامران اکمل کی برق رفتار نصف سنچری کے بعد عمید آصف کی شاندار بائولنگ رہی ،جس نے اسلام آباد کے ابتدائی 4بیٹسمینوں کو صرف 25رنز کے اندر ہی میدان چھوڑ نے پر مجبور کردیا ۔

    عمید آصف نے اوپنر لیک رونچی 3،چاڈویک والٹن11 ، آصف 7اورحسین طلعت 2رنز کو پویلین کی راہ دکھائی تو اسلام آباد کے لئے میچ بچانا تقریباً ناممکن ہوگیا تھا ۔

    ایونٹ میں پہلا میچ کھیل رہی اسلام آباد یونائیٹڈ کی رہی سہی کسر پشاور زلمی کے 19 سالہ اسپنرابتسام شیخ نےپوری کردی ، جس نے میچ میںمقابل ٹیم کے 3اہم کھلاڑیوں کو 18 رنز کے عوض پویلین کی راہ دکھائی ۔

    ابتسام شیخ نے پہلے اپنی ہی گیند پر شاداب خان 2کا خوبصورت کیچ پکڑا ، پھر ایندرے رسل11رنز اور سمت پٹیل 23رنز کی اہم وکٹیں بھی اپنے نام کیں۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے سمت پٹیل 23 اور فہیم اشرف54رنز ناٹ آئوٹ کے ساتھ کی کچھ مزاحمت کی لیکن کوئی اور کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا ۔

    پشاور زلمی کی طرف سےوہاب ریاض اور کریز جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔

  • پاکستان سپر لیگ تھری،دفاعی چیمپئن کو ملتان سلطانز نے زیر کرلیا

    پاکستان سپر لیگ تھری،دفاعی چیمپئن کو ملتان سلطانز نے زیر کرلیا

    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے افتتاحی میچ میں ملتان سلطانز نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

    ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانز کا آغاز کچھ اچھا نہیں تھا، ملتان کی پہلی وکٹ 7 کے مجموعی اسکور پر گری ، احمد شہزاد بغیر کوئی رن بنائے وہاب ریاض کا شکار بنے۔

    ملتان کی دوسری وکٹ 54 کے مجوعی اسکور پر گری جب صہیب مقصود 21 رنز بناکر محمد اصغر کا نشانہ بنے۔

    ملتان کو تیسری وکٹ کا نقصان کمار سنگاکارا کی شکل میں اٹھانا پڑھ ان کی وکٹ 106 کے مجموعی اسکورپر گری، کمار سنگاکارا 57 رنز بناکر وہاب ریاض کی گیند پر وکٹ کیپر کامران اکمل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے۔

    پشاور زلمی کے ہدف کے تعاقب میں ملتان سلطانزکی جیت میں کپتان شعیب ملک اور کیرون پولارڈ نے ذمیدارانہ کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے بالترتیب 42،21 نمایا کردار ادا کیا۔

    اس سے قبل پشاور زلمی نے ملتان سلطان کو جیت کیلئے152رنز کا ہدف دیا تھا،پشاور زلمی کی جانب سے محمد حفیظ59 ، ڈیوان اسمتھ24اور ڈیرن سیمی29رنز بنا کر نمایاں رہے۔

    ملتان سلطانز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے پشاور زلمی نے مقررہ20اوورز میں 6 وکٹوں پر 151رنزکا مجموعہ ترتیب دیا ، ملتان سلطان جس کا اس ایونٹ میں پہلا میچ تھااس نے شاندارآغاز کیا اورابتداء میں ہی،پشاور زلمی کے 2وکٹیںصرف22رنزپر حاصل کرلیں تاہم اس موقع پر محمد حفیظ 59اور ڈیوان اسمتھ 24نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور اپنی ٹیم کو سنبھالا لیا۔

    محمد حفیظ کے آئوٹ ہونے کے بعد کپتان ڈیرن سیمی نے بھی انتہائی جارحانہ انداز میں بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئےصرف 11گیندوں پر29رنز کی برق رفتار اننگ کھیلی اور اپنی ٹیم کا مجموعہ151رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔

    ملتان سلطان کی جانب سے محمد عرفان نے2،سہیل تنویر،عمران طاہر ،ولیون اورجنید خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    میچ کے لیے ملتان سلطانز کی ٹیم کمار سنگاکارا (وکٹ کیپر)، احمد شہزاد، شعیب ملک (کپتان)، کیرون پولارڈ، صہیب مقصود، سیف بدر، سہیل تنویر، ہارڈس ولجوئین، محمد عرفان، عمران طاہر اور جنید خان پر مشتمل ہے۔

    جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم وکٹ کیپر کامران اکمل، تمیم اقبال، ڈوئن اسمتھ، محمد حفیظ، حارث سہیل، حماد اعظم، ڈیرن سیمی (کپتان)، کرس جورڈن، وہاب ریاض، ابتسام شیخ اور محمد اصغر شامل ہیں۔

  • پی ایس ایل تھری،افتتاحی میچ،پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 152رنز کا ہدف

    پی ایس ایل تھری،افتتاحی میچ،پشاور زلمی کا ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 152رنز کا ہدف


    دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ تھری کے افتتاحی میچ میں پشاور زلمی نے محمد حفیظ کی شاندار نصف سنچری کی بدولت ملتان سلطانز کو جیت کیلئے 152رنز کا ہدف دیدیا،ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کر پہلے پشاور زلمی کو کھیلنے کی دعوت دی ،پشاور زلمی کی جانب سے اوپنر تمیم اقبال نے 11،کامران اکمل 0،ڈائون سمتھ 24،حارث سہیل 14،محمد حفیظ 59،ڈیرن سیمی نے 29جبکہ محمد اعظم تین اور جارڈن ایک رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے،ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عرفان اور سہیل تنویر نے دو دو جبکہ ولجن اور عمران طاہر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ملتان سلطانز کچھ دیر میں ہدف کا تعاقب شروع کریگا۔

  • پی ایس ایل تھری،محمد حفیظ کامیابی کیلئے پرعزم

    پی ایس ایل تھری،محمد حفیظ کامیابی کیلئے پرعزم

    لاہور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور زلمی کے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ نے لیگ کے نئے ایڈیشن میں کامیابی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے ٹیم کو خبردار کیا ہے کہ ٹیم کو لگاتار دوسرے سال چیمپئن بننے اور اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔پشاور زلمی کی ٹیم پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شرکت کیلئے دبئی پہنچ چکی ہے اور ہفتے کو ٹیم نے پہلے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا۔حفیظ نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرا ہمیشہ سے ماننا رہا ہے کہ چاہے ہم اچھا کریں یا برا لیکن وہ گزر چکا ہے اور ہم ماضی کی یادوں میں رہ کر زندہ نہیں رہ سکتے ، ہم چیمپئن ہیں لیکن ہمیں اس اعزاز کو برقرار رکھنے کیلئے سخت محنت کرنا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم کی بنیاد وہی ہے اور ٹیم کا حصہ بننے والے نوجوان کھلاڑیوں نے اسے مزید طاقت بخشی ہے ۔لاہور سے تعلق رکھنے والے سعد نسیم نے کہا کہ ٹیم کے تمام اراکین آپس میں گھل مل گئے ہیں اور ان سمیت تمام جونیئر کو ٹیم کے تجربہ کار اور سینئر اراکین اہم ہدایات دے رہے ہیں۔ گزشتہ سال لاہور میں ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے فائنل میں پشاور زلمی نے اہم انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو شکست دے کر چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔ادھر لاہور قلندرز کے کپتان برینڈن میکولم نے کہا کہ ہم اس سال بے خوف ہو کر کرکٹ کھیلیں گے اور توقع کرتے ہیں کہ ہم ایسی کرکٹ کھیلیں کہ ہمارے شائقین ہم پر فخر کر سکیں۔

  • ٹخنے کی انجری،حسن علی کو وہیل چیئر پر لایا گیا

    ٹخنے کی انجری،حسن علی کو وہیل چیئر پر لایا گیا


    لاہور(ایئر پورٹ رپورٹر)دورہ نیوزی لینڈ مکمل کرکے لاہور سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی گزشتہ روز پرواز 622 کے ذریعے دبئی سے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر پہنچے،لاہور آنیوالوں میں محمد عامر،محمد حفیظ،احمد شہزاد ، فہیم اشرف،حارث سہیل ، عامر یامین اور بابر اعظم سمیت 4آفیشلز بھی شامل تھے ۔ ٹخنے کی انجری میں مبتلا فاسٹ با ؤلر حسن علی کو وہیل چیئر پر لایا گیا۔

  • ایک روزہ قو می کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

    ایک روزہ قو می کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

    اسلام آباد(نواز گوہر سے)پاکستان کر کٹ بورڈ نے ایک روزہ قو می کرکٹ ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا جس کے مطابق 8ٹیموں کے درمیان 31میچز کھیلے جائیں گے، 25جنوری سے شروع ہونے والے ٹورنامنٹ کا فائنل گیارہ فروری کو کھیلا جائیگا ،تمام میچ اسلام آباد اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے، پی سی بی کے مطابق فاٹا ٹیم میں فواد عالم، آصف آفریدی ، محمد نعیم ،سرور ، آصف علی ، ناصر آفریدی ، عرفان اﷲ شاہ ،مختا راحمد ، یاسر حمید ، سہیل اختر ، سمیع اﷲ ،احسن بھٹی ، حماد اعظم ،رمیز عزیز ، خوشدل ، ثمین گل ، عرفان اورحمزہ شامل ہیں۔پشاور ریجن میں اسرار، اشفاق، فرحان ، ابراہیم، گوہر،اکبر ، تاج ولی ، جمال دین ،فیصل ، عاقب ، عبید ، عمران ، رضوان ،نبی گل ، عدیل ذوہیب اور عزیز شا مل ہیں، راولپنڈی کی ٹیم میں صفدر ، نوید ، اظہر علی ، محمد حفیظ ، افتخار احمد ، عمیر ولید ، شاداب خان ، سعود شکیل، سہیل تنویر ، عمیر ،کاشف ، یاسر ، سعاد، سرمد ، شہر یار ، نذر ، ذیشان ، بحرام ، طلحہ ، عطا ء شا مل ہیں، لاہور ریجن وائٹ میں عثمان صلاح الدین ، محسن ، رضوان ، وقاص ، امید ، عرفان ، امیر حمزہ ، سلمان فیاض ، عدنان رسول ، آفتاب ، فاروق، مہران ، احمد شہزاد ، عماد بٹ ،امام الحق ،عدنان اکمل ، عمر صدیقی ، حمزہ ہارون شامل ہیں، فیصل آباد کی ٹیم میں خرم شہزاد ، آصف علی ، ریئس ، حسن محمود ، شیان ، علی شان ، صہیب مقصود، زین عباس، عبدالصمد ، مصباح الحق، وقاص، نصیر ، عاطف، عدنان ، یاسر ، سیف ، ابتشام ، عتیق اور اسلام آباد میں عماد وسیم ، نعمان علی ، حسن علی ، حمزہ ندیم ، احمد بشیر ، بابر اعظم ، فہد اقبال ، شان مسعود ، عرفان ، ذوہیب ، عابد علی ، شاہد یوسف ، صمد ، فیضان ، سعدعلی ،رضا حسن ،شہزاد رانا ، علی سرفراز ، ارسلان ، نقاش اور ساجد رحمان شامل ہے۔ کراچی ریجن وائٹ میں محمد سمیع ، انور علی ، خرم منظور ، فیصل اقبال ، محمد حسن ، اعظم حسین ، دانش عزیز ، وقاص سینئر ، عثمان خان ،اویس رحمانی، فراز علی ، رضا حسن ، اسد شفیق ، فواد عالم ، اکبر ، تابش ، رومان ریئس ، ضیاء اور اصغر شامل ہیں ۔ لاہور بیلو میں سعاد نسیم ، طیعب طاہر ، رضا علی ڈار ، محمد وقاص ، اعزاز چیمہ، بلاول اقبال ، سلمان علی ، زین ، علی مصطفی ، قیصر اشرف، اسد ،قمبر اقبال ، کامران اکمل ، سمیع اسلم ،جنید علی ،سعاد اور حسین طعلت شامل ہیں، شیڈول کے مطابق 25 جنوری کو لاہور وائٹ اور بلیو کے درمیان اسلام آباد میں ،کراچی وائٹ فیصل آباد سے اسلام آباد میں اسلام آباد کا راولپنڈی سے راولپنڈی میں پشاور کا فاٹا سے اسلام آباد میں مقابلہ ہوگا جس کے بعد27, 29اور31جنوری کو چوتھا مر حلہ دو فروری کو چار اور 6فروری کو 8فائنل گیارہ فروری کو ہوگا۔

  • پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی

    پاکستان کرکٹ ٹیم آکلینڈ پہنچ گئی

    شکست کے زخموں سے چور پاکستان کرکٹ ٹیم ویلنگٹن سے آکلینڈ پہنچ گئی ہے، پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹی ٹوئنٹی جمعرات کو کھیلا جائے گا۔

    پہلے مسلسل پانچ ون ڈے میچز میں شکست کے بعد تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ بھی نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو با آسانی سات وکٹ سے زیر کیا۔

    ایک سفر کی تھکان تو دوسرا شکستوں سے چور پاکستان ٹیم آج ہوٹل میں ہی آرام کرے گی جبکہ کل ٹریننگ سیشن ہو گا، دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے لیے ٹیم کے نئے کمبی نیشن کا قوی امکان ہے۔

    ذرائع کے مطابق پہلے میچ میں تجربات ناکام ہونے کے بعد اب ایک بار پھر ٹیم میں تبدیلیاں کی جائیں گے اور تجربہ کار بیٹسمین محمد حفیظ کو موقع دیا جائے گا۔

  • دوسرا ٹی ٹونٹی،محمد حفیظ کی شمولیت کا امکان

    دوسرا ٹی ٹونٹی،محمد حفیظ کی شمولیت کا امکان

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری سیریز میں ٹیم کی ناقص پرفارمنس پر ٹیم انتظامیہ سینئر بیٹسمین محمد حفیظ کو دوسرے ٹی 20 میچ میں شامل کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔

    پہلے میچ میں محمد حفیظ مکمل فٹ تھے، لیکن ٹیم انتظامیہ نے محمد حفیظ پر نوجوان کھلاڑیوں کو ترجیح دی، تاہم پہلے میچ میں پلان ناکام ہونے کے بعد اب ٹیم انتظامیہ کی نظریں ایک بار پھر محمد حفیظ پر مرکوز ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے دورے میں ٹیم انتظامیہ کی تمام تدبیریں ناکام ہوگئی ہیں، تاہم کسی کھلاڑی کا ٹیم انتظامیہ سے کوئی اختلاف نہیں ہے اور تمام لوگ ایک صفحے پر ہیں۔

    سلیکشن کے معاملات میں پاور کوری ڈور کپتان سرفراز احمد اور ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے پاس ہے۔

    دوسری جانب شعیب ملک نیوزی لینڈ سے دبئی پہنچ گئے اور مکمل آرام کرنے کے بعد ایک ہفتے بعد وطن واپس لوٹیں گے۔

  • کیویز نے شاہینوں کو زمین بوس کردیا

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ نے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کر سیریز میں وائٹ واش کردیا۔

    پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے پانچویں اور آخری ون ڈے میچ میں کیویز نے گرین شرٹس کو جیت کے لیے 272 رنز کا ہدف دیا تھا۔

    تاہم نیوزی لینڈ کے 272 رنز ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 256 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

    پاکستان کی جانب سے فخر زمان  12، عمر امین  2، بابر اعظم 10، محمد حفیظ 6، سرفراز احمد 3، رومان رئیس 5 اور فہیم اشرف اور محمد نواز 23، 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

    حارث سہیل شاندار 63 رنز اور شاداب خان 54 رنز بناکر پویلین لوٹے جبکہ عامر یامین 32 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔

    نیوزی لینڈ کی اننگز

    اس سے قبل نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے گپٹل نے سنچری جبکہ ٹیلر نے نصف سنچری کی۔

    پاکستان کے رومان رئیس نے 3، فہیم اشرف نے 2 اور عامر یامین نے نیوزی لینڈ کے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

    واضح رہے کہ پاکستان سیریز کے پہلے چار میچ ہار چکا تھا اور اس کے پاس ون ڈے سیریز میں وائٹ واش سے بچنے کا یہ آخری موقع تھا، جو گرین شرٹس نے گنوا دیا۔

    ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس سسٹم کے تحت 61 رنز سے شکست دی تھی۔

    دوسرے ون ڈے میچ میں بارش کے باعث نیوزی لینڈ کی اننگز 25 اوورز تک محدود کردی گئی تھی، اس میچ میں بھی کیویز نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

    ڈنیڈن میں کھیلے گئے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 183 رنز سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی تھی۔

    ہملٹن میں کھیلے گئے چوتھے ون ڈے میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

    پاکستان کی ٹیم میں شامل کھلاڑی

    سرفراز احمد (کپتان)، عمر امین، فخر زمان، بابر اعظم، حارث سہیل، محمد حفیظ، فہیم اشرف، عامر یامین، شاداب خان، محمد نواز، رومان رئیس

    نیوزی لینڈ کی ٹیم میں شامل کھلاڑی

    کین ولیم سن (کپتان)، مارٹن گپتل، کولن منرو، روس ٹیلر، ٹام لیتھم، ہینری نکولس، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مچل سینٹنر، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن ، میٹ ہینری

     

error: Content is protected !!